Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 6, 2021

شمیم احمد ایڈوکیٹ ہوں گے سماج وادی پارٹی کے جگدیش پور حلقہ سے ضلع پنچایت ممبر / مہاپردھانی کے امیدوار

اعظم گڑھ. اتر پردیش /صدائے وقت /. نمائندہ 
+++++++++++++++++++++++++++++
       اتر پردیش کی نمائند سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی نے 2021 کے پنچایتی چناؤ میں اعظم گڑھ کے جگدیش پور حلقہ سے ضلع پنچایت ممبر / مہاپردھانی کے لیے شمیم احمد ایڈوکیٹ عرف شمیم نیتا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ 
اعظم گڑھ ضلع میں سماج وادی پارٹی کا گہرا اثر ہے۔یہ قابل ذکر ہے کہ اس وقت سماج وادی پارٹی کی قیادت کررہے شری اکھلیش یادو اعظم گڑھ سے ہی منتخب ہوکر پارلیمنٹ  میں پارٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ان کے والد شری ملائم سنگھ یادوں بھی  یہیں سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ اعظم گڑھ میں یادو مسلم اتحاد کو کسی بھی امیدوار کی کامیابی کی ضمانت مانا جاتا ہے۔اس لیے کہ یہاں مسلم یادو ووٹ کو فیصلہ کن اہمیت حاصل ہے۔ جگدیش پور حلقہ سے مہاپردھانی کے امیدوار کے طور پر شمیم احمد ایڈوکیٹ کے نام سے جہاں سماجوادیوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔وہیں یہاں کے دوسرے طبقات بھی شمیم نیتا کی کھلی حمایت  کررہے ہیں۔اس کی بڑی وجہ شمیم نیتا کی سیکولر شبیہ ہے جو انہیں ہر طبقے کے لوگوں میں مقبول بناتی ہے۔ شمیم نیتا اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور پیشہ سے وکیل ہیں، تقریبآ ایک دہائی سے وہ ایک سرگرم سماجی کارکن کے طور پر خدمت انجام دے رہے ہیں ،مذہب و ملت کی تفریق کے بغیر وہ ہر شخص کے ساتھ دکھ سکھ کی گھڑی میں کھڑے نظر آتے ہیں۔وہ ایماندار شبیہ رکھنے کے ساتھ بڑی بے باکی سے عوام کے مسائل کو اٹھاتے رہے ہیں۔ ان کی انہیں خدمات کو دیکھتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے انہیں اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔