Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 13, 2021

پردھان ‏ عہدے ‏کے ‏ امیدوار ‏پر ‏ چاقو ‏ سے ‏ حملہ ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /13 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
ظفرآباد تھانہ حلقہ کے مہروپور گاؤں میں پٹرول پمپ کے قریب الیکشن کی تشہیر کر واپس لوٹ رہے پردھان عہدے کے امیدوار پر موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے چاقو سے حملہ کر زخمی کر دیا۔واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کراتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مڑیا گاؤں کا رہنے والا دنیش کمار چوہان مہروپور گاؤں سے پردھان عہدے کا امیدوار ہے۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ دیر شام وہ تنہا ہی دلت بستی میں تشہیر کے لئے گیا تھا جہاں سے پیدل واپس لوٹتے وقت جیسے ہی پٹرول پمپ کے قریب پہنچا تھا موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے اسے روک لیا۔جب تک وہ کچھ سمجھ پاتا،بدمعاشوں نے چاقو سے حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو کر شور مچانے لگا۔امیدوار کے شور مچانے پر مقامی لوگ موقع کی طرف آنے لگے تو بدمعاش فرار ہو گئے۔پردھان عہدے کے امیدوار پر ہوئے حملے کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج وجے پرتاپ سنگھ مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔پولیس نے متاثر سے تحریر لیکر معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔