Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 8, 2021

جدیو کے سینئر لیڈر، بہار قانون ساز کونسل کے ممبر، جدیو اقلیتی سیل کے صدر اور معروف لیڈر جناب تنویر اختر ‏کا ‏ انتقال ‏. ‏

*تنویر اختر اچھے لیڈر اور بہترین انسان تھے:محمد ارشاد اللہ*
             تنویر اختر (مرحوم) 
پٹنہ:بہار /صدائے وقت /ذرائع /8 مئی 2021. 
==============================
جدیو کے سینئر لیڈر، بہار قانون ساز کونسل کے ممبر، جدیو اقلیتی سیل کے صدر اور معروف لیڈر جناب تنویر اختر کے اچانک سانحہ ارتحال پر بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج محمد ارشاد نے گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ تنویر اختر کے انتقال سے ذاتی طور پر مجھے کافی دکھ پہنچا ہے،وہ ایک اچھے لیڈر اور بہترین انسان تھے،وہ زمانہ طالب علمی سے ہی ساست سے دلچسپی رکھتے تھے، جے این یو میں اسٹوڈنٹ یونین کے صدر رہ چکے تھے، ان کے اندر شروع سے ہی سیاست اور قیادت کی صلاحیت تھی، اور جب صلاحیت سے فائدہ پہنچانے کا وقت آیا تو سفر آخرت پر روانہ ہو گئے، محمد ارشاد اللہ نے مزید کہا کہ میرے ان سے اچھے مراسم تھے، میں نےان کے اندر انسانیت اور خدمت کا جذبہ محسوس کیا، وزیر اعلی نتیش کمار نے انہیں پارٹی کے اقلیتی سیل کی ذمہ داری سپرد کی، انہوں نے اقلیتوں کو پارٹی سے جوڑنے کے لیے رات دن محنت کی، ان کے انتقال سے ہم نے ایک بہترین لیڈر کو کھو دیا ہے،تنویر اختر نے اقلیتوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ کوشش کی،وہ اپنی شرافت، خدمت،اور محنت کے لیے کافی دیر تک یاد کئے جاتے رہیں گے،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین