Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 24, 2021

وزیر ‏ اعلی ‏ یوگی ‏آدیتہ ‏ ناتھ ‏کی ‏ ضلع ‏میں ‏ آمد. ‏. ‏. ‏کووڈ ‏گے ‏ سلسلے ‏میں ‏ مختلف ‏ کاموں ‏کا ‏ لیا ‏ جائزہ ‏

 اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ /24 مئی 2021. 
==============================کورونا سے نجات پانے کے لئے اپنے صوبائی دورے کے سلسلے میں آج دوپہر دو بجے صوبے کے وزیر اعلیٰ سیدھے سرکاری ہیلی کاپٹر سے اعظم گڑھ پہنچے۔ہیلی کاپٹر ابھی زمین پر اترنے والا تھا کہ ایک گائے ہیلی پیڈ پر پہنچ گئی اسکو کسی طرح سے وہاں سے بھگایا گیا۔پولس لائن سے سیدھے راجکیہ  با لیکا  انٹر کالج میں بنے کووڈ  کنٹرول کمانڈ سینٹر پہنچ کر اُسکا معائنہ کیا۔اور وہاں موجود لوگوں سے بات کی۔اُسکے بعد شہر سے قریب بھنور ناتھ،و بجورا گاؤں کے کنٹونمنٹ  زون  کا معائنہ کیا۔اور سرکاری اسکیموں کا جائزہ لیا۔وہیں دیو خری میں واقع گاندھی گرو کل انٹر کالج میں پردھان اور اے این ایم سے بات کی۔اُنہوں پردھان سے نگرانی سمیٹی کے بارے میں پوچھا
۔ضلع ہیڈ کوارٹر سے پچیس کلو میٹر پر واقع چکر پان پور راجکیہ  میڈیکل کالج و سپر فیسلیٹی ہاسپٹل میں بنے کووڈ و  نان كووڈ کی جانکاری لینے کے بعد وزیر اعلیٰ روانہ ہو گئے۔اُنکے حفاظت کے مد نظر بازاروں کو صبح دس بجے ہی بند کروا دیا گیا تھا۔حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔