Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 10, 2021

*یوپی حکومت نے اعظم خاں کے قتل کی تیاری کرلی ہے*



از قلم ✍🏻 *محمد ظفر*/
*جامعہ ملیہ اسلامیہ. 
                       صدائے وقت. 
============================
*سید شہاب الدین کی طرح پہلے کورونا پازیٹیو دکھایا اور اب حالت گمبھیر کے نام پر اسپتال میں داخل کردیا گیا ھے_____ سماجوادی پارٹی نے اگر مداخلت نہ کی تو امت اک اور خیرخواہ سے محروم ہوجائے گی*
اعظم خاں اک مرد مجاہد ہے، وہ علی گڑھ کا طالب علم ہی نہیں بلکہ اسٹوڈنٹ یونین کا سکریٹری بھی رہاہے، سر سید کے خون سے اسکی سینچائی ہوئی ہے، وہ کسی بھی قوم کے لئے تعلیم کی اہمیت کو جانتا ہے، اسی لیے اس نے جوہر یونیورسٹی کو قائم کیا تھا تاکہ مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرے، اس کے علاوہ بہت سے اسکول اور کالجز قائم کئے جس میں بہت کم فیس پر مسلمان بچوں کو اعلی تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ 2019 میں وہ ممبر آف پارلیمنٹ بنا اس کی یہ کامیابیاں اور مسلمانوں کی ترقی کے لیے تعلیمی اداروں کے قیام نے غیروں کو بے چین کر رکھا ہے۔ پھر جھوٹے الزامات لگاکر سماجوادی پارٹی کے سب سے سینیئر رہنما کو بی جے پی نے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا اور اکھلیش اور اس کا باپ تماشا دیکھ رہے ہیں، 
 جوہر یونیورسٹی کو برباد کردیا گیا، سماجوادی پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اعظم خاں کی بیوی اور بچوں کو جیل میں ڈال دیا، سماجوادی پارٹی خاموش ہی رہی________ اور اب شہاب الدین کے طرز پر  اعظم خاں (اللہ سلامت رکھے) کے قتل کا منصوبہ تیار ہے_____ ہمیں صرف شکایت سماجوادی پارٹی سے ہی نہیں بلکہ ملک کی عوام کے ساتھ ساتھ علماء اور دانشوروں سے بھی ہے کہ ان سب نے اعظم خاں کو اب تک فراموش کر رکھا ہے جب کہ اعظم خاں ملت کا سرمایہ ہیں_____ لاکھوں میں کسی کو کسی کو اللہ اتنی ہمت اور صلاحیت عطا کرتا ہے اگر آج ہم نے اس کے لیے آواز نہیں اٹھائی تو کل سوائے رسمی تعزیتی پیغام کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔ ہماری قیادت چونکہ جبہ و دستار میں گرفتہ ہے لہذا کسی کی حمایت یا مخالفت اسکی داڑھی اور ٹوپی دیکھ کے کرتی ہے ______ خدا قائدین کو ہمت و حوصلے سے نوازے______ سید شہاب الدین کے قتل کے بعد علماء نے  تعزیتی تحریریں لکھیں، لیکن "بعد محرم یا حسین" سے کیا فائدہ؟_______ یوپی میں اعظم خاں کے علاوہ مختار انصاری کو بھی ٹھکانے لگانے کی کوششیں ہوتی نظر آتی ہیں، لیکن اس پر بھی بہوجن سماج پارٹی تو خاموش ہے ہی لیکن ہماری مسلم قیادت بھی اپنی روایات پر قائم ہے______
بہر کیف! ہم گزارش کرتے ہیں قائدین علماء سے کہ وہ قبل اس کے کہ کوئی خبر ناگہاں اس امت کو مغموم کردے وہ ابھی سے اس  سلسلے میں متحرک ہوجائیں_____ بیانات جاری کریں_____ اور اس پر کڑی نگرانی رکھنے کے لیے قانونی کارروائی کریں______