Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 25, 2021

‎ ‎اعظم خان کی پھر بگڑی طبیعت، حالت نازک، پھیپھڑوں کی تکلیف کا سامنا ‏ ‏

لکھنؤ.. اتر پردیش /صدائے وقت / ۲۵ مئی 2021 / (ذرائع). 
==============================
سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی طبیعت پھر بگڑ گئی ہے۔ انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ میدانتا اسپتال کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق پیر کے روز اعظم خان کا سی ٹی اسکین کیا گیا، جس میں ان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس اور کیویٹی پائی گئی ہے۔ 
بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کی حالت فی الحال تشویش ناک مگر قابو میں ہے۔ وہیں، اعظم خان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کی حالت بھی گمبھیر بنی ہوئی ہے۔ انہیں بھی ڈاکٹروں کی انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ میدانتا لکھنؤ کی کریٹیکل کیئر ایکسپرٹ ٹیم ان کے بہتر علاج کے لئے لگاتار کام کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ رام پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کو نو مئی کو کووڈ-19 کے انفیکشن کے سبب لکھنؤ میں واقع میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔