Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 19, 2021

نو ‏ منتخب ‏ گرام ‏پردھان ‏کی ‏ دوران ‏ علاج ‏موت ‏. ‏. ‏آبائی قبرستان ‏میں ‏ ہوئی ‏ تدفین ‏. ‏

اعظم گڑھ. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ /19 مئی 2021. 
==============================
پھول پور تحصیل، بلاک پوئی کے تحت مردم خیز موضع کوہنڈہ کے نو منتخب پردھان زبیر احمد شیخ کا دوران. علاج انتقال ہوگیا ۔ جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر ملی موضع کوہندہ اور   آس پاس کے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔. اس سے ایک ہفتہ قبل زبیر شیخ کی اہلیہ مشتری زبیر  شیخ  سابق پردھان کا بھی دوران علاج انتقال ہوچکاہے.۔پر دھان کے بیٹے عاطف شیخ نے بتایا کہ دونوں افراد قریب 1 ماہ سے اعظم گڑھ کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کے دو لڑکے ، تین لڑکیاں ، کنبہ کے ممبر ہیں۔  بدھ کی  شام 5:00 بجے گاؤں کے قبرستان میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی. 
واضح ہو کہ گزشتہ 2015 میں مذکورہ گاؤں کی پردھانی جنرل کٹیگری کی خواتین کے لیے محفوظ تھی تب انھوں نے اپنی اہلیہ مرحومہ مشتری شیخ کو الیکشن لڑا کر جیت حاصل کی تھی.. اس بار سیٹ جنرل ہوئی اور خود الیکشن لڑ کر جیت حاصل کی.. الیکشن کے بعد سے ہی ان کی طبیعت خراب ہوئی اور اعضم گڑھ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے.