Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 12, 2021

ندوۃ العلماء کے نومنتخب ناظرعام کے انتخاب کا فیصلہ" ایک الہامی فیصلہ".... مولا نابدیع الزماں ندوی قاسمی

مظفر نگر.. بہار /صدائے وقت /ذرائع /پریس ریلیز 
=============================
ملک کے مشہور عالم دین ، چیرمین انڈین کونسل آف اینڈ ریسرچ ٹرسٹ بنگلور وجامعہ فاطمہ للبنات مظفرپور ، بہار نے مختلف اخبار کے صحافیوں سے ندوۃ العلماء کے نو منتخب ناظر عام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب ناظر عام ندوۃ العلماء لکھنو مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی حفظہ الله مفکر اسلام حضرت مولانا علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے مشہور خانوادہ سے ان کا تعلق ہے ،ان کے والد محمد الحسنی رحمہ اللہ ندوۃ العلماء سے نکلنے والے مشہور ماہنامہ عربی جریدہ "البعث الاسلامی " کے بانی اور مدیر اعلیٰ تھے ، ان کے داد ڈاکٹر سیدعبدالعلی حسنی مرحوم حضرت مولانا علی میاں رحمہ اللہ کے بڑے بھائی اور ندوۃ العلماء کے ناظم تھے ، تحریک پیام انسانیت جسے مولانا علی میاں ندوی علیہ الرحمہ نے قائم کیا تھا ، فی الحال یہ اس کے روح رواں ہیں ۔
درحقیقت ندوۃ العلماء کے موجودہ حالات ميں "ناظر عام" کے لئے مفکرملت و مرشدالامت ناظم ندوۃ العلماء حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم کا مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی کے انتخاب کا فیصلہ "ایک الہامی" فیصلہ ہے۔
                 سید مولانا عبد الحئ 

مولاناموصوف نے کہا کہ بڑی مسرت و شادمانی کی بات ہے کہ ملک وبیرون ملک  کےعلماء ، صلحاء ، دانشوران ، زعماء قوم وملت اور ہمدردان ندوۃ العلماء  نے اس فیصلہ پراپنے اطمینان اورخوشی کا اظہار کیا ہے ۔
مولانا موصوف نے کہا کہ اس موقع پرمَیں میری طرف سے ،تمام اہل علم اور تمام عوام خواص کی طرف سے نومنتخب ناظر عام ندوۃ العلماء لکھنو مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی کو دل گہرائی سے پرخلوص مبارکباد پیش کرتاہوں۔ اور ندوۃ العلماء میں خدمت کے لئے دوام واستقلال اور اخلاص کی دعا کرتاہوں ۔