Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 23, 2021

اترپردیش ‏میں ‏100 ‏ سیٹوں ‏پر ‏الیکشن لڑنے ‏کی ‏ ایم ‏ آئی ‏ ایم ‏کی ‏ تیاری ‏. ‏. ‏ سپا ‏و ‏بسپا ‏سے ‏ اتحاد ‏کے ‏لیے ‏بھی ‏ تیار ‏

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی اب اترپردیش میں بھی اپنی پارٹی کی قسمت آزمانے کی تیاری کررہے ہیں ۔ بہار اور بنگال کی طرز پر وہ یوپی اسمبلی انتخابات میں بھی اپنے امیدوار اتاریں گے ۔

نئی دہلی : /صدائے وقت /ذرائع 
=============================
بہار میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب اسد الدین اویسی کی  پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اگلے سال ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھی اترنے جارہی ہے اور اس کیلئے پارٹی نے پوری طرح سے کمر کس لی ہے ۔ پارٹی نے اسمبلی سیٹوں کیلئے امیدوار درخواست نامہ بھی جاری کردیا ہے ۔ پارٹی ریاست میں 100 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کی تیاری کررہی ہے ۔
ایک نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے یوپی ایم آئی ایم کے صدر شوکت علی نے کہا کہ یوپی اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم 100 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری کررہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایس پی اور بی ایس پی کو اتحاد کی کھلی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کیلئے ایم آئی ایم کے دروازے کھلے ہیں ۔
وہیں دوسری طرف جاری کئے گئے درخواست نامہ میں ایک کنٹریکٹ کو بھی شامل کیا ہے ۔ اب لیکشن میں اترنے والے سبھی امیدواروں کو پارٹی کی پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگا ۔ اس کیلئے انہیں ایک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوگا ۔ اس دستخط کے بعد کوئی بھی امیدوار پارٹی کی پالیسیوں سے الگ نہیں جاسکے گا ۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب اویسی یوپی میں اپنی قسمت آزمانے جارہی ہے ۔ ان کی پارٹی پہلے بھی الیکشن میں اتر چکی ہے ۔
                  شوکت ماہلی 

قابل ذکر ہے کہ ایم آئی ایم نے بہار اسمبلی انتخابات اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے ۔ پارٹی کو بہار میں شاندار کامیابی ہاتھ لگی تھی اور اس کے پانچ امیدوار جیت کر آئے تھے ۔ تاہم مغربی بنگال میں پارٹی کا کوئی بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا ۔