Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 17, 2021

حج 2021 : صرف 24 گھنٹے میں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول. ‏. ‏. ‏ صرف ‏60 ‏ ہزار ‏ لوگوں ‏کو ‏ ملے ‏گی اجازت ‏

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ملنے والی درخواستوں میں سے 60 فیصد مرد حضرات کی ہیں جبکہ 40 فیصد خواتین کی ہیں ۔
نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع /17 جون 2021. 
==============================
ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے گزشتہ روز رواں برس حج کی درخواستوں کے لیے لنک جاری کیا اور صرف 24 گھنٹے کے اندر وہاں ساڑھے 44 لاکھ درخواستیں موصول ہوگئیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیر ملکی شہریوں کی جانب سے اب تک حج کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔ موصول ہونے والی درخواستیں صرف 24 گھنٹوں میں ملی ہیں ۔ وزارت حج و عمرہ نے لنک 24 گھنٹے قبل جاری کیا تھا۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ملنے والی درخواستوں میں سے 60 فیصد مرد حضرات کی ہیں جبکہ 40 فیصد خواتین کی ہیں ۔ حج کی درخواستیں جمع کروانے کا ابتدائی مرحلہ غیر حتمی ہے ، جس میں خواہشمند افراد اپنے کوائف کا اندراج کرائیں گے ۔ درخواستوں کی حتمی منظوری کا مرحلہ 13 ذی القعد تک جاری رہے گا ، جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا ۔
ادھر سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہونے والے سعودی کابینہ کے ورچوئل اجلاس میں کئی فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس کے آغاز میں مملکت کی جانب سے حرمین شریفین کی مبارک خدمت اور حجاج، معتمرین اور زائرین کی بھرپور دیکھ بھال کے معاملات پر روشنی ڈالی گئی۔ علاوہ ازیں مذکورہ افراد کی سلامتی اور سیکورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ’پبلک پینشن ایجنسی‘ کو ’جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس’ضمن کرنے کے علاوہ متعدد فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران میں کابینہ نے جہاں ’پبلک پینشن ایجنسی’کو ’جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس‘ میں ضم کرنے کی منظوری دی۔ وہیں ’مہد اسپورٹس اکیڈمی‘ کے نام سے ایک ادارہ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کا مقصد کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔