Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 13, 2021

دہلی : روہنگیاکی 50 سے زیادہ جھونپڑیاں خاکستر. ‏. ‏

نئی دہلی. صدائے وقت /ذرائع /13 جون 2021. 
==============================
جنوب مشرقی دہلی میں کالندی کنج میٹرو اسٹیشن کے قریب لگی ایک آگ میں 53 جھونپڑیاں نذرآتش ہوگئیں جوروہنگیاپناہ گزینوں کی تھیں۔ روہنگیامسلمان پہلے سے لوگوں کوکھٹکتے رہے ہیں۔حکام نے اتوار کے روز بتایا۔محکمہ فائرکے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاہے کہ یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا اور فائر بریگیڈ کو اس کے بارے میں رات گیارہ بج کرپانچ منٹ پر اطلاع ملی۔عہدیدار نے بتایا کہ آگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
 انہوں نے بتایا کہ کالندی کنج میٹرو اسٹیشن کے قریب مدن پورکھادرکے مقام پر پانچ فائربریگیڈکی گاڑیوں کو موقع پر بھیج دیا گیا ، شام 3 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔