Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 16, 2021

فلسطینی ‏ علاقے ‏ غزہ ‏پٹی پر ‏ اسرائیل ‏کی ‏پھر ‏ بمباری ‏. ‏. ‏ حالات ‏ کشیدہ ‏. ‏

گذشتہ ماہ 11 روز کی جنگ کے بعد اسرائیل نے مبینہ طور پر فلسطینی علاقے سے آتش گیر غبارے اُڑانے پر ایک مرتبہ پھر غزہ پر فضائی بمباری کی ہے۔
نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع /16 جون 2021. 
=============================
زرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ پٹی پر پھر سے بمباری کی ہے..   برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دوسری طرف منگل کو مشرقی یروشلم میں یہودی قوم پرستوں نے مارچ کیا ہے جس کی وجہ سے حماس کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔
 اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے غزہ شہر اور جنوبی قصبے خان یونس میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔
فوج کا کہنا ہے کہ وہ ’کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہے جس میں غزہ سے ہونے والی دہشت گردی کے جواب میں نئی لڑائی بھی شامل ہے۔‘

اسرائیلی فوج کے مطابق فضائی حملہ غزہ کی سرحد کے قریب غبارے لانچ کرنے کے جواب میں کیا گیا ہے جن کی وجہ سے 20 کھلے مقامات پر آگ لگی۔
حماس کے ترجمان نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فلسطینی یروشلم میں مقدس مقامات کے دفاع کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے۔‘اس حملے سے گھنٹوں پہلے اسرائیل کے جھنڈے اٹھائے ہزاروں اسرائیلی یہودی  مقدس دیوار کی طرف جانے سے قبل قدم یروشلم شہر کے دمشق گیٹ پر اکٹھے ہوئے۔
اسرائیل نے سنہ 1967 کی جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا اور اب وہ پورے شہر کو اپنا دارالحکومت  سمجھتا ہے جسے دنیا نے تسلیم نہیں کیا ہے۔فلسطینی مشرقی یروشلم کو مستقبل میں فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں جس میں مغربی کنارہ اور غزہ شامل ہو۔