Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 20, 2021

*امارت شرعیہ کا مستقبل*

-
تحریر /عبد الکریم ندوی /صدائے وقت، (عبد الرشید سیتا مڑھی) 
 =============================
       ان  دنوں بہار میں امارت شرعیہ کیلئے امیر کی تلاش جاری ہے،مختلف نام لئے جارہے ہیں،بسا اوقات ان ناموں میں جانبداری اور تعلق کی بو آتی ہےامیر کا منصب نہایت مہتم بالشان ہے،اس کیلئے وہی شخص موزوں ہو سکتا ہے،جو ایک طرف علوم شرعیہ کا ماہر ہو،تو دوسری طرف تعلیمی میدان میں اس کی قابل قدر خدمات ہوں،اسی کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ حالات حاضرہ پر اس کی نظر گہری ہو،اور ملکی حالات سے اچھی طرح واقف ہو،اس کی انگلیاں زمانہ کی نبض پر ہوں اور اس کا دماغ ملت کی اٹھان اور ترقی کیلئے ہمہ وقت منصوبہ سازی میں مشغول ہو
مولانا بدیع الزماں ندوی قاسمی بانی وناظم جامعہ فاطمہ للبنات ایسی ہی ایک شخصیت کا نام ہے،جو امیر کے مذکورہ بالا اوصاف سے متصف ہیں،ایک طرف وہ علوم شرعیہ میں رسوخ رکھتے ہیں،عرصہ سے وہ فتوی کونسل کے چیئر مین کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں اور اپنی علمی وفقہی بصیرت سے ملت کو مستفید کر رہے ہیں،اسی کے ساتھ وہ تحقیق وتصنیف کا بھی اعلی ذوق رکھتے ہیں،ضخیم جلدوں پر مشتمل ان کی تصنیف (معلومات کا انسائیکلو پیڈیا) اس کا واضح ثبوت ہے،اس کے علاوہ متعدد کتابیں آپ کے قلم سے منصہ شہود پر آچکی ہیں،تعلیم وتربیت کے میدان میں آپ کی گراں قدر خدمات ہیں،بالخصوص تعلیم نسواں کے میدان میں آپ کے کارنامے اہم ہیں،جامعہ فاطمہ للبنات مظفر پور کے آپ بانی وناظم ہیں،یہ ادارہ آپ کی تعلیمی مہارت اور تربیتی صلاحیت کا بہترین نمونہ ہے،قدرت نے آپ کو بولنے کا سلیقہ دیا ہے،آپ زبان ہوشمند اور فکر ارجمند کی مثال ہیں،آپ نے ندوہ اور دیوبند دونوں مکتب فکر سے استفادہ کیا ہے،اس طرح آپ دونوں اداروں کا سنگم اور امتزاج ہیں،آپ کی زندگی ملت کی سرخروئی اور سربلندی کیلئے وقف ہے
ان تمام صفات کے پیش نظر امیر شریعت کیلئے آپ کا انتخاب نہایت موزوں اور مفید ثابت ہوگا،اور بہار میں تعلیم وتربیت اور اصلاح وہدایت کے میدان میں ایک انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا
والسلام 
عبد الکریم ندوی. 
خیر اندیش ،امارت شرعیہ ،بہاڑ،اڈیشہ،جھارکھنڈ. 
........................................................... 
مندرجہ بالا تحریر کی ناچیز مکمل تائید و حمایت کرتا ہے ۔
قاضی محمد مستقیم ندوی قاضی دارالقضا واستاد حدیث وفقہ ندوۃ العلماء لکھنؤ