Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 19, 2021

اترپردیش کی سیاست میں وزیر اعظم مودی کے قریبی اے کے شرما کی انٹری ، پارٹی کے صوبائی نائب صدرکی ملی ذمے ‏داری ‏

وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی مانے جانے والے قانون ساز اسمبلی کے رکن اروند کمار شرما کو اترپردیش بی جے پی کا نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔

لکھنو:اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /19 جون 2021. 
=============================
 وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی مانے جانے والے قانون ساز اسمبلی کے رکن  اروند کمار شرما کو اترپردیش بی جے پی کا نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس(آئی اے سی) سے اپنی مرضی سے سبکدوشی لینے کے بعد سیاست میں پنجہ آزمانے اترے مسٹر شرما نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی تھی ، جس کے بعد انہیں قانون ساز اسمبلی کا رکن بنایا گیا ۔ انتظامی تجربہ ہونے کی وجہ سے انہیں حکومت یا پارٹی میں اہم عہدہ دئیے جانے کے سلسلے میں چہ میگوئیاں جاری تھیں۔ آج اس پر بریک لگاتے ہوئے مئو کے رہنے والے اے کے شرما کو ریاستی بی جے پی کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔
پارٹی ترجمان نے بتایا کہ شرما کے علاوہ لکھنو کی ارچنا مشرا اور بلند شہر کے امت والمیکی کو پارٹی میں ریاستی سکریٹری کے عہدے سے نوازا گیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے سبھی نو نامزد ذمہ داروں کو مبارک باد دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کے مختلف مورچوں کے ریاستی صدور کا بھی اعلان کیا ہے۔
پرشانت دیویدی (فرخ آباد) کو یوا مورچہ، گیتا شاکیہ راجیہ سبھا رکن (اوریا) کو خاتون مورچہ، کامیشور سنگھ (گورکھپور) کو کسان مورچہ، نریندر کشیپ (غازی آباد) کو پسماندہ طبقات مورچہ، کوشل کشور (رکن پارلیمان) کو ایس سی مورچہ، سنجے گونڈ (گورکھپور) کو ایس ٹی مورچہ اور کنور باسط علی (میرٹھ) کو اقلیتی مورچے کا ریاستی صدر بنایا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ کورونا کے دور میں جب انفیکشن بڑھ رہا تھا تب لوگوں کے درمیان آکسیجن کو لے کر ہاہاکار مچا تھا ، اس وقت اے کے شرما نے وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقہ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرض کو نبھایا تھا ۔ بعد میں انہوں نے پورے پروانچل کی کمان سبھالی تھی ۔
بتا دیں کہ اروند کمار شرما (اے کے شرما) اتر پردیش کے ضلع مئو کے رہنے والے ہیں. یہ 1988 بیچ کے گجرات کیڈر کے آئی اے ایس افسر تھے.. وزیراعظم اعظم کے بہت ہی قریبی سمجھے جانے والے اے کے شرما 2002 سے ہی نریندر مودی کے ساتھ ہیں. جب مودی گجرات کے وزیر اعلی تھے اس وقت شرما ان کے سکریٹری تھے. جب نریندر مودی 2014 میں وزیر اعظم بنے تو شرما بھی ان کے ساتھ دہلی آگیے اورہی ایم او میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر کام کرتے ہوئے ریٹائر ہونے.. 
سروس سے ریٹائر ہونے کے بعد انھوں نے بی جے پی جوائن کیا اور اب پارٹی کے صوبائی نائب صدرکی ذمے داری ملی.