Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 27, 2021

اویسی کی ایم آئی ایم سے اتحاد کی خبروں پر ناراض ہوگئیں مایاوتی، بولیں- یوپی اور اتراکھنڈ الیکشن میں اکیلے اترے گی بی ‏ ایس ‏ پی ‏. ‏. ‏. ‏

: بی ایس پی سربراہ اور یوپی کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے 2022 میں اترپردیش اور اتراکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اکیلے دم پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔

لکھنو.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع. 
==============================
 اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022  کو لے کر صوبے کے سبھی جماعتیں حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔ اس درمیان کئی سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی اتحاد کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ وہیں، اس دوران یوپی میں اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم  اور بی ایس پی  کے ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کی خبر سے سیاسی بھونچال آگیا۔ بی ایس پی سربراہ اور یوپی کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے  ان قیاس آرائیوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اترپردیش اور اتراکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی اکیلے میدان میں اترے گی۔ کسی کے ساتھ اتحاد کا کوئی سوال نہیں ہے۔
اس کے علاوہ مایاوتی نے کہا، ’میڈیا کے ایک نیوز چینل میں کل سے یہ خبر شائع کی جارہی ہے کی یوپی میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں اسدالدین اویسی کی پارٹی اور بی ایس پی ایک ساتھ مل کر لڑکیں گی۔ یہ خبر پوری طرح غلط، جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ اس میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے۔ بی ایس پی اس کی زبردست تردید کرتی ہے‘۔
بی ایس پی سربراہ نے آج کئی ٹوئٹ کئے۔ اس دوران انہوں نے لکھا، ’ویسے اس سے متعلق پارٹی کے ذریعہ پھر سے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ پنجاب کو چھوڑ کر، یوپی اور اتراکھنڈ میں آئندہ سال کے شروع میں ہونے والے انتخابات میں یا عام انتخابات بی ایس پی کسی بھی پارٹی کے ساتھ کوئی بھی اتحاد کرکے نہیں لڑے گی، وہ صرف اکیلے لڑے گی‘۔ جبکہ ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا، ’بی ایس پی کے بارے میں اس قسم کی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کو خاص دھیان میں رکھ ہی اب بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن ستیش چندر مشرا کو بی ایس پی میڈیا سیل کا قومی کو آرڈینیٹر بنا دیا گیا ہے۔