Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 3, 2021

سماج ‏وادی ‏پارٽی ‏کے ‏امید ‏وار ‏نے ‏جیتی ‏اعظم ‏گڑھ ‏ضلع ‏پنچایت ‏صدر ‏کی ‏سیٽ۔۔مد ‏مقابل ‏بی ‏جے ‏پی ‏کی ‏ضمانت ‏ضبط۔

 اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش / صدائے وقت/وقت نماؠندہ عبد الرحیم صدیقی کی رپورٽ۔۔۔3 جولاؠی 2021۔
====================================
اعظم گڑھ میں سماج وادی پارٹی کے ضلع پنچایت صدر کے انتخاب میں آج سماج وادی پارٹی کے امیدوار وجے یادو نے اپنے مخالف بھاجپا کے سنجے نشاد کو بھاری ووٹوں کے ہرا کر جيت درج کی۔
واضح ہو کہ سپا کے وجے یادو کو 79 اور بھاجپا کے سنجے نشاد کو صرف 5 ووٹوں پر ہی اتفاق کرتا پڑا۔اعظم گڑھ میں ابھی تک بھاجپا کو ضلع پنچایت صدر کا عہدہ نہیں ملا۔سماج وادی پارٹی نے یہ 6 ویں دفعہ جیت حاصل کی ہے۔بھاری فورس کے ساتھ اعظم گڑھ کے نہرو ہال میں صبح 11 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی۔سب سے پہلے سماج وادی پارٹی کے رام پرویش یادو نے ووٹ دیا۔تین بجے تک ووٹنگ مکمل ہوئی۔اُسکے بعد گنتی شروع ہوئی۔اور سماج وادی پارٹی کے امیدوار وجے یادو کی جیت کا اعلان ہوتے ہی سماج وادی پارٹی کے خیمے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔