Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 23, 2021

غیر دستوری طریقہ پر مسٹر فیصل رحمانی کو امیر کے طور پر تھوپا گیا تو تنظیم عدم اطاعت اور عدم تعاون کی تحریک چلائے گی ‏:::::::تنظیم ائمہ مساجد بہار


پٹنہ ۔۔بہار۔۔۔۔صدائے وقت۔۔۔20 جولائی 2021 (پریس اعلانیہ) ۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
کرونا گائیڈ لائن اور حکومت کے ہدایات پر عمل کر تے ہوئے تنظیم تحریک ائمہ مساجد بہار کی ایک اہم عمومی مٹنگ زیر صدارت مولانا عتیق اللہ قاسمی منعقد ہوئی، جس میں غور و خوض کے بعد کئی اہم فیصلے کئے گئے،
1_امیر شریعت کے انتخاب کی تاریخ 8 اگست 2021 متعین کردی گئی ہے، ووٹنگ کے لیے 15 سنٹر بنا یا گیا ہے مگر مرکزی مقام پٹنہ کا سنٹر دیہات میں باڑھ ارشاد اللہ صاحب کے یہاں رکھ کر راجدھانی کی توہینِ کی گئی ہے جسے اہل پٹنہ کبھی فراموش نہیں کر ینگے، اور اس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ 151 اربابِ حل و عقد کی تائید کے بعد ہی کوئی امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کریگا، اب بھلا کوئی امیر ایسی ذلت کیسے گوارہ کریگا اتنے لوگوں کی چوکھٹ پر دستک دے، وجہ اصل یہ ہے کہ ایک نااہل امید وار کے لیے انکے درباری پہلے سے دستخطی مہم چلاکر پہلے رکھے ہیں جس پر بار بار سوال بھی اٹھتا رہا، اور یہ شرط لگا کر دوسرے کا راستہ بند کر نا چاہتے ہیں، یہ سارا طریقہ غیر شرعی، غیر دستوری ہے،
جبکہ دستور امارت میں اوصاف امیر میں عالم با عمل ہونا، فقہی بصیرت اور صائب الرائے اغراض و مصالح شریعت اسلامی سے واقف ہو اور حتی الامکان تجربہ سے اکثر صائب الرائے ثابت ہو چکا ہو، گویا امید نہیں بلکہ پہلے سے وہ اوصاف ثابت ہو چکے ہوں ان ہی کو امیر بنا یا جا سکتا ہے، یہ ضروری اوصاف کا اس میں کوئی ذکر ہی نہیں ہے اس لیے تنظیم تمام غیر دستوری شرائط کی مذمت کرتی ہے اور اسے کالعدم قرار دیتی ہے، اور ارباب حل و عقد سے یہ مطالبہ کر تی ہے کہ ان تمام غیر ضروری شرائط کو رد کر کے جو دستور میں اوصاف ہیں اس کے مطابق امیر کا انتخاب کرایا جائے،
2.امیر کے لیے امارت شرعیہ کے دستور میں جن اوصاف کا تذکرہ ہے وہ سب بدرجہ اتم مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب میں ہے،
انکے سلسلہ میں یہ غلط افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ انہوں نے انکار کر دیا ہے،
لہٰذا تنظیم کا مطالبہ ہے کہ ارباب حل و عقد اپنے متفقہ فیصلہ سے انہیں امیر بنائیں،
3.امیر شریعت کے لیے پرچہ نامزدگی کی شرط، 151 ارباب حل و عقد کا تائیدی دستخط امیر کی شان کے خلاف ہے اور غیر شرعی غیر دستوری ہے، اس سے علاقائی عصبیت پیدا ہو گی، اتحاد پارہ پارہ ہو گا اور امارت شرعیہ کی بنیاد کمزور ہو گی،
امیر کا انتخاب پٹنہ شہر میں ارباب حل و عقد کے مجمع عام میں ہو،
4.انتخاب امیر کے لیے جو 11 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے وہ فرد واحد کی جانبداری کر رہی ہے، اس لیے ایسی جانبدار کمیٹی سے انتخابی اختیارات سلب کیا جائے، اور اسے تحلیل کر دیا جائے،
5.انتخابی عمل کے نگرانی کے لیے ملک کے علمی مرکز دارالعلوم دیوبند، ندوۃ العلماء لکھنؤ اور مظاہر علوم کے کسی دو مؤقر عالم دین کو مشاہد مقرر کیا جائے، تاکہ پوری شفافیت کے ساتھ امیر کا انتخاب ہو سکے،
6.امارت شرعیہ کے امیر کے سلسلے میں جو غیر اطمنان بخش حالات اور غیر دستوری ہنگامہ آرائی ہورہی تھی اسی کے تناظر میں تنظیم کی ایک اہم عمومی مٹنگ ہوئی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ گیا کہ اگر حرفت بازی اور مکر و فریب کے ذریعہ مسٹر فیصل رحمانی جو امریکی شہری ہیں اور بال بچے ابھی تک وہیں ہیں اور اوصاف امیر سے بالکل عاری ہیں اگر بطور امیر تھوپا گیا تو نہ صرف یہ کہ ائمہ مساجد سمع و طاعت نہیں کرینگے بلکہ انکی معزولی کے لیے عوامی عدم تعاون کی تحریک بھی چلائے گی، اور امارت شرعیہ کے کسی پروگرام میں ائمہ مساجد شریک نہیں ہونگے اور نہ کسی طرح کی معاونت کریں گے نیز امارت شرعیہ کا کوئی بھی اعلان مسجد کے منبر و محراب سے قطعاً نہیں کیے جائیں گے،
اس مٹنگ میں شریک ہونے والے ائمہ مساجد کے اسماءے گرامی ہیں :
مولانا عتیق اللہ قاسمی سر پر ست تنظیم، امام فقیر باڑہ مسجد ،مولانا عالمگیر مظاہری صدرِ تنظیم امام گھیرا مسجد عظیم آباد کالونی، مولانا غلام اکبر قاسمی سکریٹری تنظیم امام مراد پور مسجد، مولانا محمد عالم قاسمی کنوینر تنظیم امام دریاپور مسجد سبزی باغ ،مولانا افضل حسین قاسمی خازن تنظیم امام حویلی مسجد داناپور، مولانا معین الدین قاسمی نائب صدر تنظیم امام کربیگہیہ مسجد ،مولانا اعجاز کریم قاسمی امام حضرت بلال مسجد سمن پورہ ،مولانا عظیم الدین رحمانی امام کو لڈ اسٹور مسجد راجا بازار، مولانا نیاز احمد قاسمی امام مسجد کلثوم سمن پورہ،مولانا شاہد ندوی امام گرانڈ پلازہ، مولانا ابرار کریم قاسمی امام بکسریہ ٹولہ مسجد سلطان گنج ،مولانا عبدالستار قاسمی امام تبارک علی مسجد باقر گنج، مولانا ابواللیث مظاہری امام جگی کا چوراہا پٹنہ سیٹی، مولانا عادل حسین قاسمی امام بھسولہ داناپور ،مولانا عبدالصمد قاسمی امام علی نگر مسجد، مولانا اسعد قاسمی امام جنکشن مسجد ،مولانا حسین احمد قاسمی امام شکور کالونی، مولانا نقیب عالم امام شگونہ مسجد داناپور ،مولانا ظفر احسن قاسمی امام ناریل گھاٹ داناپور، مولانا سلطان احمد امام خواجہ پورہ مسجد، مولانا اقبال سعادتی امام کربلا مسجد پھلواری شریف، مولانا پرویز رحمانی امام مسجد اندرا پوری، مولانا اویس احمد امام رحمانی مسجد مسجد سمن پورہ ،مولانا خالد سیف اللہ قاسمی امام مسجد امام کالونی پھلواری شریف ،مولانا عبدالماجد امام مسجد بلال نہسہ پھلواری شریف، مولانا نور محمد امام تاج نگر مسجد، مولانا شاہد قاسمی امام مولا باغ پھلواری شریف، مولانا ساجد رحمانی امام فیڈرل مسجد عیسی پور پھلواری شریف، مولانا سلیم الدین قاسمی امام نئ مسجد ہارون نگر، اور مولانا دستگیر ندوی امام مسجد عبدالقدیر عالم گنج وغیرہ کے اسماءے گرامی قابلِ ذکر ہیں