Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 10, 2021

دو ‏ٽریلروں ‏کی ‏ٹکر۔۔۔۔ڈرائیور ‏و ‏خلاصی ‏زخمی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت۔۔10 جولائی 2021۔
====================================
پوارا تھانہ حلقہ کے تحت اچوری بازار میں رائے بریلی۔ جونپور شاہراہ پر گزشتہ رات دیر شب سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹریلر میں پیچھے سے ایک دیگر ٹریلر بے قابو ہو کر ٹکرا گیا جس سے ڈرائیور اور کنڈکٹر دونوں زخمی ہوگئے۔
 اطلاع کے مطابق پنوا را تھانہ حلقہ کے تحت موضع اچورا بازار میں رائے بریلی،جونپور شاہراہ پر ایک ٹریلر کھڑا تھا دیر رات تقریباً ڈیڑھ بجے جونپور سے جارہا ایک دیگر ٹریلر بے قابو ہو کر ٹکرا گیا جس میں ٹریلر کا ڈرائیور غلام غوث اور کنڈکٹر شمشاد زخمی ہوگیا۔ دونوں ٹریلرز میں ہو ئی ٹکر کی تیز آواز سن کر دیہی عوام نے موقع کی طرف بھاگ کر ٹریلر میں پھنسے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو نکال کر طبی صحت مرکز ستہریا میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ڈرائیور غلام کومعمولی علاج کے لئے چھوڑ دیا گیا وہیں کنڈکٹر شمشاد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت دیکھ کر بہتر علاج کے لئے ضللع اسپتال ریفر کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پنوارا کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ٹریلروں کو سڑک سے ہٹا کر آمد روفت کو شروع کرایا۔