Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 3, 2021

انور ‏پبلک ‏اسکول ‏گودھنا ‏کی ‏شاندار ‏کارکردگی۔۔۔100 ‏فصد ‏نتیجہ۔۔ثانیہ ‏خانم ‏نے ‏اسکول ‏میں ‏کیا ‏ٹاپ۔۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت۔۔۔نمائندہ۔۔
اعظم گڑھ ضلع کی تحصیل پھولپور کے تحت موضع گودھنا میں انوار پبلک اسکول کے طلباء نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع میں نام روشن کیا ہے۔۔
گزشتہ دنوں دسویں کی سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات کے نتیجوں کا اعلان کیا گیا جس میں مذکورہ اسکول کا نتیجہ سو فیصد رہا۔۔
                               ثانیہ خانم

انوار پبلک اسکول کی طالبہ ثانیہ خانم نے 95 فیصد نمبر حاصل کرکے اسکول میں اول پوزیشن لائی۔۔ثانیہ کا تعلق موضع مہواں سے ہے اور لکھمانپور میں ننیہال ہے۔۔۔اس کی اس کامیابی پر دونوں موضع کے لوگوں نے ثانیہ کی اس کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔۔۔ثانیہ کے نانا حاجی مصروف احمد شیخ حال مقیم ممبئ نے ثانیہ کی اس کامیابی پر خوشی و اطمنان کا اظہار کیا اور بچیوں کو تعلیم یافتہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے انوار پبلک اسکول کی انتظامیہ و اسٹاف کو مباکباد پیش کی اور کہا کہ بہتر انتظام و باصلاحیت اساتذہ کی محنت بھی طلباء کی کارکردگی میں نمایاں کردار رہا ہے۔