Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 1, 2021

دھولیہ میں طوفانی بارش سےسیلابی کیفیت متاثرین میں جمعیۃ علماء کی ریلیف و راحت رسانی کاکام جنگی پیمانہ پر جاری. ‏

دھولیہ.. مہاراشٹر /صدائے وقت  /1؍ستمبر2021. 
==============================
گزشتہ شب علاقہ خاندیش کےدھولیہ میں شدیدطوفانی بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے تباہی مچی ۔نشیبی علاقوں میں واقع مکانات میں بارش کاپانی بھرنے کی وجہ سے مکانوں میں موجود سارے ساز و سامان بیکار ہوگئے۔اور کچھ مکانات ڈہہ بھی گئے ۔جمعیۃعلماء نے ان متاثرین کی راحت رسانی ا ورریلیف کا کام جنگی پیمانہ پرشروع کردیا ہے۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی دھولیہ یونٹ کے کارکنان نے متاثرین کو محفوظ مقام پر پناہ دی ہے ،اور ان کے کھانے پینے کا بہترین نظم کیا ہے ۔
جمعیۃعلماء دھولیہ(ارشد مدنی) کے سکریٹری مشتاق احمد صوفی کے مطابق بارش سے 7؍مکانات تعمیری اعتبار سےمتاثر ہوئے ہیں ، جن کے مکینوں کورات ہی میں نکال کر محفوظ مقام پر پناہ دی گئی ہے اور ان کے قیام و طعام کا نظم کیا گیا ۔
      مشتاق احمد صوفی کے مطابق شدید بارش سے متاثر ہونے والے کم و بیش 1000؍مکانوں کے افراد کو
 مختلف علاقوں(حاجی نگر،ترنگا چوک،نندی روڈ،نجم نگر،اجمیرا نگر،کھڑی پٹی اور 100؍فٹی روڈ جام کا ملا) میں جمعیۃعلماء دھولیہ کی جانب سے کارکنان کے ذریعہ تیار کھانا پہونچایا جارہا ہے ۔
سیلاب سے متاثرہ مکانات کا سروے کرلیا گیا ہے،سروے رپورٹ میں  4؍ کچےمکانات کے مکمل ڈہہ جانے اور 3؍کوجزوی نقصان پہونچا ہے،ان متاثرین کی فوری مالی مدد کے لئےکوشش کی جارہی ہے۔ 
       واضح رہے کہ گزشتہ شب 10؍ بجے سے مسلسل 5؍گھنٹے تک موسلا دھار بارش ہونے کی وجہ سے شہر دھولیہ کے نشیبی علاقوں میں جل بھرائو ہو گیا اور مسلم علاقوں سے گزرنے والے نالوں میں تیز بارش کی وجہ سے سیلابی کیفیت ہوگئی ،اور بارش کا پانی گھروں میں گھس گیا ،جس کی وجہ سے 4؍ کچے مکان ڈہہ گئے اور 3؍ مکانات کو جزوی نقصان پہونچا ہے۔