Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 6, 2021

اجلاس مجلس منتظمہ جمعیۃ علماء اتر پردیش. ‏. ‏. ‏نو منتخب ‏ صدر ‏و ‏ نائب ‏ صدور ‏کو ‏مبارکبا ‏ ‏ پیش ‏کی ‏گئ ‏. ‏

غازی پور... اتر پردیش /صدائے وقت /:(نامہ نگار ابن بقال)    25/محرم الحرام 1443ھ مطابق 2021ء 4/ستمبر 2021. 
==============================
  مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ کے انتخابی اجلاس میں ضلع غازی پور سے سات افراد پر  مشتمل ایک وفد شامل ہوا ۔ ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش کا صدر اور نائبین صدراور خازن کا انتخاب  عمل میں آیا۔ 
غازی پور شہر کے نوخیز تعلیمی ادارہ مدرسہ اشاعت العلوم،شاہی مسجد غازی پور،سٹی ریلوے اسٹیشن کے بانی و ناظم اعلیٰ اور جمعیۃ علماء شہر غازی پور کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد نعیم الدین غازی پوری نے مولانا عبدالرب اعظمی دامت برکاتہم العالیہ کو جمعیۃ علماء اتر پردیش کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالرب اعظمی دامت برکاتہم العالیہ کو جمعیۃ علماء اتر پردیش جیسی باوقار تنظیم کا صدر منتخب کیا جانا ملک و ملت  اور خاص طور پر اتر پردیش کے لئے خوش آئند اور بہتر ثابت ہوگا۔                   
 مولانا اکرام الدین قاسمی ناظم اعلیٰ  مدرسہ مصباح العلوم اور جمعیۃ علماء قصبہ جلال آباد کے صدرنے کہا کہ ہر دور اور ہر زمانہ میں جمعیۃ علماء اتر پردیش کی قیا دت متحرک و فعال قائدین کے ہاتھوں میں سونپی گئیں ہے،اس لئے یہ انتخاب بھی ایسا ہی ہے،  

جمعیۃ علماء شہر غازی پور کے صدر مفتی عبد اللہ فاروق قاسمی نے بتا یا کہ مولانا عبد الرب اعظمی ایک باصلاحیت،متحرک اور فعال شخصیت کے مالک ہیں،

 جمعیۃ علماء ضلع غازی پور کے صدر مولانا حفیظ الرحمٰن قاسمی بہادر گنج نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ مولانا عبد الرب اعظمی کو جمعیۃ علماء اتر پردیش کا صدر منتخب کیا جانا یہ حق بحق دار رسید  کا مکمل مصداق ہے، اور دعا گو ہیں کہ آپ کا دور صدارت قوم و ملت کی فلاح وبہبود کے لیے زرین عہد ثابت ہو۔ 

جمعیۃ علماء ضلع غازی پور کے جنرل سکریٹری مولانا محمدانس حبیب قاسمی نے  مولانا عبد الرب اعظمی قاسمی کے حق میں دعائیہ کلمات کہتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء اتر پردیش جیسی مسلمانوں کی عظیم تنظیم آپ کی قیادت میں مزید مستحکم اور سرگرم عمل بنے اور آپ مسلمانوں کے سیاسی،تعلیمی، ملی اور مذہبی مسائل کو حل کرا نے میں تاریخی کردار ادا کر یں۔ 

 ماسٹر شکیل احمدبہادر گنج نے بتایا کہ 
1- مولانا مفتی عبد الرحمن صاحب نوگانوی
2- مولانا مفتی محمد بنیامین صاحب تیوڑہ
3- پروفیسر سید نعمان صاحب شاہجہان پوری
4- مولانا امین الحق عبداللہ کانپور
جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائبین صدر منتخب ہوئے۔

 اور وفد میں آئے ہوئے ماسٹر عبد الخالق انصاری نے بتا یا کہ بہت خوشی کا موقع ھے کہ آج جامع مسجد امروہہ میں جمعیۃ علماء اتر پردیش کے صدور اور خازن سید حسین  کا انتخاب عمل میں آیا ۔  وفد میں آئے ہوئے تمام افراد نے اپنی طرف سے اور جمعیۃ علماء ضلع غازی پور کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کو  مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔آخر میں مفتی عبد اللہ فاروق قاسمی کے دعا پر مجلس برخاست ہوئی