Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 9, 2021

حکیم فخر عالم کو مغربی بنگال اردو اکادمی کی طرف سے خلیل عباس صدیقی ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان. ‏. ‏


       کولکتہ. مغربی بنگال /صدائے وقت / 8 ستمبر2021. /ذرائع. 
==============================
مغربی بنگال اردو اکادمی نے سال 19 ,2018 میں شائع کتابوں پر مختلف زمروں کے ایوارڈ کا اعلان کردیا ہے۔اس سلسلے میں منعقد پریس کانفرنس میں ایوارڈ سب کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر دبیر احمد نے ایورڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا۔سال 2019کے لیے سائنسی،تکنیکی اور سماجی موضوعات کے زمرہ میں معروف طبی محقق حکیم فخر عالم(علی گڑھ) کی کتاب ' یونانی طب کا مغل اور برطانوی عہد' کو خلیل عباس صدیقی ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا۔واضح رہے کہ مغربی بنگال اردو اکادمی نے سال 2017 کے لیے سائنسی،تکنیکی اور سماجی موضوعات پر شائع کتابوں میں حکیم فخر عالم کی کتاب ' ہندوستان کی طبی درس گاہیں' کو نواب واجد علی شاہ ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا۔
                      حکیم فخر عالم. 

      دوسرے کئی ادارے اور اکادمیاں بھی حکیم فخر عالم کی علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ سے نواز چکی ہیں۔ اتر پردیش اردو اکادمی، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی اور حکیم محمد اشرف میموریل اکادمی حیدرآباد بھی حکیم فخر عالم کی گراں قدر علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ عطا کر چکی ہیں۔ابھی رواں سال میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی نے اپنے بے حد مؤقر ابنِ سینا انٹر نیشنل ایوارڈ سے حکیم فخر عالم کی علمی و تحقیقی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔