Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 13, 2021

فتنہ ارتداد کو روکنا امت مسلمہ کے ہر فرد کی ذمہ داری :::::مفتی محمد ہارون ندوی


جمعیۃ علماء کے اجلاس میں ایک اہم اور پر مغز عمومی خطاب 
     جلگاؤں.. مہاراشٹر /صدائے وقت / 13؍ستمبر 2021 /پریس ریلیز. 
==============================
   نوجوانان ملت بالخصوص مسلم خواتین اور بچیوں کو فتنہ ارتداد و الحاد سے بچانے کی خاطر ہر مسلمان گھرانہ میں اسلامی تعلیمات کا شعور بیدار کیا جائے، بچے بچیوں کو یکساں طور پر علم دین سے روشناس کرایا جائے ۔دین کے حقوق ،اس کے مراعات سے آگاہی دی جائے۔
غیروں کی ملمع کاریوں سے اپنی نسل نو کو واقف کرانا ہی ہماری آج کی اولین ذمہ داری ہے۔ان خیالا ت کا اظہار مفتی محمد ہارون ندوی صدر جمعیۃعلماء ضلع جلگائون و ڈائریکٹر وائرل نیوز لائیو جلگائوں ،مہاراشٹر انڈیا نے ایک اجلاس عام بعنوان اصلاح معاشرہ میںسیکڑوں کی تعداد میں موجود مرد و خواتین سے خطاب کے دوران کیا۔
جلگاؤں ضلع کے مہساود (ایرنڈول) میں منعقدہ اصلاح معاشرہ کے پروگرام میںسیکڑوں کی تعداد میں موجود مرد و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس پر فتن دور میں برائیوں کو روکنا کسی ادارے تنظیم یا جماعت کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ انفرادی طور پر ہم سب کا فریضہ ہے ۔
مفتی محمد ہارون ندوی نے کہا کہ ہر انسان حتی الامکان آج بڑھتی فحاشی ، جنسی انارکی ، حیا باختہ ویڈیوز پر پابندی لگاکر انہیں ختم کرواسکتا ہے۔نوجوانان ملت ، بالخصوص مسلم خواتین اور بچیوں کو فتنہ ارتداد و الحاد سے بچانے کی خاطر ہر مسلمان گھرانہ میں اسلامی تعلیمات کا شعور بیدار کیا جائے، بچے بچیوں کو یکساں طور پر علم دین سے روشناس کرایا جائے ۔دین کے حقوق ،اس کے مراعات سے آگاہی دی جائے۔غیروں کی ملمع کاریوں سے اپنی نسل نو کو واقف کرانا ہی ہماری آج کی اولین ذمہ داری ہے۔آپ نے قرآن وحدیث کے حوالوں سے یہ بات اجاگر کی۔
مفتی محمد ہارون ندوی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں ہر شخص ذمہ دار ہیں اور اس سے پوچھا جائے گا۔نیز آپ نے خواتین سے خطاب کیا کہ ،میری بہنو !!!ماں کی گود بچے کا پہلا مدرسہ ہے آپ کے مدرسہ میں تعلیم و تربیت، دینی و اخلاقی زیور سے آراستہ کرنا ہر ماں پر فرض ہے۔ اور جب نئی نسل دینی و اخلاقی زیور سے آراستہ ہوگی تو پھر ان شا اللہ یہ کفر زدہ ننگا معاشرہ بھی ہمارے اور آپ کے بچوں کو کفر کے دلدل میں نہیں لے جاپائیگا۔ 
مفتی ندوی نے یہ بھی کہا کہ گھر کی دینی تربیت، گھر کا ماحول آپ کے بچوں کی قوم کی بیٹیوں کی حفاظت کرے گا ۔اس لیے آپ اپنے ماحول و گھر کو دینی و اسلامی بناؤ .گھروں سے بے حیائی اور یہود و نصاری کا غلیظ ناپاک ماحول ختم کرو۔
موصوف نے مزید کہا کہ بگڑتے ہوئے ماحول کو دیکھتے ہوئے اس وقت جمعیۃ علماء ارشد مدنی کی جانب سے ریاست مہاراشٹر میں اصلاح معاشرہ کی تحریک چلائی جارہی ہے اس ہفتہ میں علاقہ خاندیش کے خیرپور ،دھولیہ، نندوربار،میں حضرت مولانا مفتی ہارون ندوی صاحب کے تین بڑے بڑے اجلاس ہوئے مہساود گاؤں میں بھی اطراف کے چھوٹے چھوٹے گاؤں بورناڑ، ناگدولی اور ایرنڈول سے مرد وخواتین موجود تھے۔
اس موقع پر مرکز جامع مسجد کے امام مولانا عارف صاحب ،عثمانیہ مسجد کے امام مولوی نفیس پٹیل ،مسجد ابوبکر کے امام عبدالرحمان اسٹیج پر موجود تھے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں گاؤں کے جوانوں نے اور خصوصاً محمد عرفان کھاٹک ،حاجی محمد ایوب ، احمد شاہ ،محمد گمیر شاہ نے خوب محنتیں کی ۔مفتی صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔