Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 11, 2021

برکت کہاں سے آئے گی ؟* فضیلةالشیخ *عبدالغفار سلفی* حفظہ اللہ ‏


اعظم گڑھ.. اتر پردیش / صدائے وقت/11 ستمبر ٢٠٢١ء 
=================================
نوجوانان اسلام موضع سیدھا سلطان پور (سرائمیر) کے زیر انتظام محلہ کی مسجد میں منعقدہ دینی و اصلاحی اجلاس عام کے مقرر خصوصی فضیلةالشیخ عبدالغفار سلفی نے حاضرین مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " تمام آسائش کے باوجود بھی آج ہم اور آپ سکون اور برکتوں سے محروم کیوں ہیں؟ برکتوں سے محرومی کی وجوہات تفصیل سے بیان کیں، ساتھ ہی پرسکون زندگی بسر کرنے نیز برکتوں کے حصول کے طریقے قرآن سنت کی روشنی میں مدلل بیان کئے۔ اخیر میں امت مسلمہ کی خیر و بھلائ کے لئے دعاء کی۔
اجلاس کے صدر فضیلةالشیخ عبداللہ احسان اللہ فیضی نے اپنے مختصر خطاب میں خواتین کے لئے دینی و اصلاحی درس و تدریس کا سلسلہ قائم کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ معاشرہ میں ہماری خواتین، ہماری بہو بیٹیاں اس طرح کے دینی و اصلاحی اجلاس میں شرکت سے محروم رہ جاتی ہیں  لہذا ضروری ہے کہ خواتین کے درمیان بھی قرآن و سنت کو عام کرنے کے لئے منظم دروس کا اہتمام کیا جائے۔    

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، نظامت کے فرائض کامران سلفی بن ابو العویس نے انجام دیا، اجلاس کے مہتم ذکی سلفی و ان کے رفقاء نے مہمانوں و حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہی مہمانوں کی ضیافت میں پرتکلف دسترخوان  سجا کر عشائیہ دیا۔

اس موقع پر گاؤں کے معززین و نوجوانوں کے علاوہ قرب و جوار کے مواضعات سے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ خواتین کے لئے مخصوص نشست کا اہتمام اجلاس کے روح رواں ذکی سلفی سلمہ نے اپنی آبائی رہائش گاہ پر کیا تھا۔