Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 22, 2021

*مفتی محمد ہارون ندوی بلا مقابلہ 8/ویں بار جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں کے صدر منتخب*

*مفتی محمد ہارون ندوی بلا مقابلہ 8/ویں بار جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں کے صدر منتخب*
مولانا رضوان فلاحی جنرل سکریٹری اور حافظ عبد الرحیم پٹیل خازن منتخب ہوئے 
جلگاؤں.. مہاراشٹر 21/نومبر / پریس ریلیز. /صدائے وقت. 
==================================
جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں کا انتخابی اجلاس مسجد مسلم کالونی جلگاؤں میں منعقد ہوا، جس کی صدارت حافظ ظہور خان پاچورہ نے فرمائی، اس انتخابی مجلس میں صوبائی جمعیۃ کی جانب سے بطور مشاہد حافظ حفظ الرحمٰن  صدر جمعیۃ علماء ضلع دھولیہ، مولاناشکیل احمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع دھولیہ نے شرکت کی۔
اس انتخابی مجلس میں جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں کی مجلس منتظمہ کے اراکین نے شرکت کی، اس انتخابی اجلاس میں حاضر ممبران کے اتفاق رائے سے ملک کے ممتاز، مایہ نازعالم دین، بیباک صحافی، مقرر شعلہ بیاں حضرت مولانا مفتی محمد ہارون ندوی صاحب ڈائریکٹر وائرل نیوز لائیو جلگاؤں، مہاراشٹر انڈیا کو آٹھویں بار جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں کا بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا ۔
حافظ محمد ظہور خان پاچورہ، مولانا مختار ندوی اور مولانا ارمان سرپنچ کو نائبین صدر ،مولانارضوان فلاحی کو جنرل سکریٹری، حافظ عبد العظیم، حافظ اسحاق، مولانا خالد چوپڑا کو سکریٹریز، مولانا مفتی محمد سلمان ندوی راویر کو پریس سیکریٹری،حافظ عبد الرحیم پٹیل کو خازن اور ڈاکٹر شبیر قریشی کو معاون خازن منتخب کیا گیا ۔
اس موقع پر مفتی محمد ہارون ندوی نے قوم و ملت بالخصوص جمعیۃ علماء کے بینر تلے انجام دی گئی گوں نا گوں خدمات کو حاضرین کے سامنے پیش کیا ۔مفتی ہارون ندوی نے متفقہ طور پر ایک بار پھر صدر منتخب کئے جانے پر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں قوم و ملت اور انسانیت و مانوتا کی بنیاد پر خدمت کے لئے ہر ممکن تعاون اور دعا کی درخواست کی ۔
اجلاس کا آغاز حافظ مرتضیٰ راویر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے مولانا شکیل احمد قاسمی نے ناصحانہ کلمات اور جمعیۃ علماء ہند کی جاری خدمات کا تذکرہ کیا۔
آخر میں حافظ حفظ الرحمٰن اور تمام حاضر ممبران نے مفتی محمد ہارون ندوی کو مسلسل آٹھویں بار بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
صدر اجلاس حافظ ظہور احمد صاحب کے کلمات تشکر اور دعاء پر اجلاس کا اختتام ہوا۔