Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 26, 2021

مساجد مسلمانوں کی عبادت گاہ کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کی بھی حیثیت رکھتی ہیں..

 
اعظم گڈھ. اتر پردیش / صدائے وقت /٢٦ نومبر ٢٠٢١ء
=================================
سرائمیر... جمیعة الھدی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) سرائمیر کے زیرانتظام "مسجد ومدرسہ الھدی" کے افتتاح کے موقع پر خطبئہ جمعة میں  حاضرین و مصلین سے خطاب کرتے ہوئے فضیلة الشیخ احسن جمیل مدنی امیر ضلعی جمیعة اہلحدیث بنارس نے کہا کہ  مساجد صرف ہماری عبادت گاہیں نہیں ہیں بلکہ یہ مساجد پارلیمنٹ ہاؤس کا کردار بھی ادا کرتی ہیں، انھوں نے مساجد کے  آداب کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے اندر نمازیوں کا خیال رکھتے ہوئے بلند آواز سے اللہ کے کلام یعنی قرآن کریم  کی تلاوت کو بھی منع کیا گیا ہے، مسجد کی صفائ ستھرائ کی اہیمیت پر زور دیتے ہوئے چند مثالیں دے کر کہا کہ مسجد کو صاف ستھرا رکھنے کا اجر بھی ہے اور گندی رکھنے کا گناہ بھی۔
 شیخ موصوف آج اپنے رفقاء موالنا عبد الحفیظ بنارسی اور موالنا نادر لطفی بنارسی کے ساتھ بالخصوص افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے تشریف الئے تھے نیز شیخ محترم کے طویل خطبئہ جمعة اور نماز جمعة کی امامت سے مصلین نے خاطر خواہ استفادہ کیا۔ 
مذکورہ مسجد الھدی کی تعمیر و ترقی و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے جمیعة الھدی ٹرسٹ کے اہم ذمہ دار فضیلة الشیخ عبداللہ احسان اللہ  فیضی نے کہا کہ خطئہ سرائمیر علم و ادب کا گہوارہ ہے، قصبہ نیز قرب جوار میں قائم دینی مدارس علم کا قلعہ 
تو ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ منھج صلف و صالحین سے عوام الناس کو متعارف کرایا جائے تاکہ پورا عالقہ قرآن  و سنت کی تعلیم سے منور ہو سکے، اسی مقصد کے تحت جمیعة الھدی ٹرسٹ سرائمیر کا وجود عمل میں آیا اور آج الحمد اللہ مسجد و مدرسہ الھدی کے باضابطہ افتتاح کے ساتھ پنج وقتہ نماز باجماعت کا اہتمام بھی ہو چکا ہے، مستقبل قریب میں اسی  مسجد اور مدرسہ سے منہج صلف کی تبلیغ و نشرو اشاعت کا کام بھی شروع ہو گا ان شاء اللہ. 
اس موقع پر امیر جمیعة اہلحدیث اعظم گڈھ فضیلة الشیخ مظھرالحق مدنی، ڈاکٹر عبد العزیز استاذ مدرسہ اسالمیہ انوار العلوم  املو مبارکپور، موالنا انعام الرحمن رحمانی مبارکپور، جمیعة الھدی ٹرسٹ کے ٹرسٹی/چیف مشفق رضی، ٹرسٹ کے  عہدیداران احسان اصالحی و پسر بھائ، محمد عامر اعظمی العریش کے علاوہ ٹرسٹ کے معاونین و مخلصین نیز وٹرسٹ کے  وہاٹس ایپ گروپ سے منسلک احباب، قرب جوار سے آئے ہوئے مصلین کی تعداد سے مسجد کا اندرونی حصہ پر ہوگیا تھا۔ 
آخر میں مصلین کی ضیافت کے لئے ٹرسٹ کی جانب سے شیرینی و باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کے لئے پر تکلف  ظہرانے کا انتظام تھا۔ 
رپورٹ: معتصم باللہ