Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 6, 2021

: اے آئی ایم آئی ایم نے تری پورہ واقعہ کے خلاف سونپا میمورنڈم





    ریاست تری پورہ میں مذہب کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مساجد کو منہدم کردیا گیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ ملک کی سیکولر شبیہ داغدار ہورہی ہے۔

    جونپور / اتر پردیش / صدائے وقت / 

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین جونپور یونٹ نے ضلع صدر عمران بنٹی کی قیادت میں ریاست تری پورہ میں فرقہ پرست تنظیموں کے ذریعہ مسلمانوں پر ہورہے ظلم و زیادتی کے خلاف ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور کلکٹریٹ احاطہ میں مظاہرہ کیا۔ میمورنڈم کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ریاست تری پورہ میں ہونے والے فرقہ وارانہ واقعہ کے بارے میں آگاہ کرایا۔
    اس موقع پر ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ ریاست تری پورہ میں مذہب کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مساجد کو منہدم کردیا گیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ ملک کی سیکولر شبیہ داغدار ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم اس فرقہ وارانہ واقعہ کے خلاف پورے اترپردیش میں احتجاج درج کرارہی ہے

    اس موقع پر ضلعی جنرل سکریٹری جاوید صدیقی، شہباز احمد، شہر صدر شہزاد یو انصاری، یوتھ شہر صدر صمد خان، شہر اسمبلی صدر نسیم احمد، بدلاپور اسمبلی صدر آفتاب عالم، فیضی، صاحب عالم، طارق، سمیر، دلشاد ایڈووکیٹ، اظہر، حذیفہ اور یاسر سمیت دیگر موجود رہے




    جونپور میں تری پورہ واقعہ کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے آج صدر جمہوریہ کو منسوب ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا۔