Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 6, 2021

وسیم رضوی نے اسلام چھوڑ کر قبول کیا ہندو دھرم.... اسلام سے پہلےہی ہوچکے ہیں خارج

وسیم رضوی نے اسلام چھوڑ کر قبول کیا ہندو دھرم،اپنا نام رکھا ہر بیر نارائن سنگھ تیاگی

نئی دہلی:صدائے وقت /ذرائع / 6 دسمبر 2021 

==================================

 شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی پیر کو اسلام مذھب چھوڑ کر ہندو مذہب میں شامل ہو گئے۔ قرآن پاک کی آیات کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دینے والے وسیم رضوی نے ہندو مذہب قبول کر لیا۔ وہ وسیم رضوی سے ہربیر نارائن سنگھ تیاگی بن گئے ہیں۔ غازی آباد یوپی میں ڈاسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسنگھانند گری نے وسیم رضوی کو سناتن دھرم قبول کرایا۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ وسیم رضوی اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے قرآن کی آیات ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی۔ وسیم رضوی کی کتاب کے حوالے سے بھی کافی تنازعہ ہوا تھا۔ اس دوران ہندو مذہبی رہنماؤں نے وسیم رضوی کو ہندو بننے پر خوش آمدید کہا۔

غور طلب ہے کہ کچھ عرصہ قبل وسیم رضوی نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ انہیں مرنے کے بعد دفنانے کے بجائے ہندو رسم و رواج کے مطابق سپرد آگ کیا جائے۔ تاہم مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ان کا اسلام اور شیعہ فرقہ سے کوئی تعلق نہیں ہے.شیعہ و سنی دونوں مسالک نے انھیں پہلے ہی اسلام سے خارج کر چکے ہیں.