Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 31, 2022

ماہر امراض گردہ حکیم مصباح الدین اظہر کو صدمہ(حکیم صاحب کے ماموں حاجی منصور علی فاروقی کا انتقال

ماہر امراض گردہ حکیم مصباح الدین اظہر کو صدمہ
(حکیم صاحب کے ماموں حاجی منصور علی فاروقی کا انتقال)
علی گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /اسٹاف رپورٹر/1 فروری 2022 
==================================
کل مورخہ 31 جنوری کی صبح علی گڑھ کی مشہور بزرگ شخصیت حاجی منصور علی فاروقی کا انتقال ہوگیا۔حاجی صاحب مشہور طبیب حکیم مصباح الدین اظہر کے سگے ماموں تھے۔حاجی منصور علی فاروقی کا آبائی وطن حبیب والا ہے،بجنور کا یہ گاؤں علماء اور صوفیاء کی بستی کے طور پر جانا جاتا ہے۔حاجی منصور علی فاروقی کی تعلیم و تربیت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئی یہیں انہوں نے ملازمت کی،سبکدوشی کے بعد خدمت خلق میں مصروف تھے،روحانی معالج کے طور پر علی گڑھ اور اطراف کے اضلاع میں ان کی شہرت تھی۔ہزاروں مایوس مریضوں نے ان کے ہاتھوں شفا پائی ہے۔حاجی منصور علی فاروقی عابد و زاہد انسان تھے، عشقِ رسول میں انہوں نے حرمین شریفین کی اتنی زیارت کی ہے کہ ہندوستان میں ان کا شمار سب سے زیادہ حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں میں تھا۔ان کی رحلت سے علی گڑھ شہر کے لوگوں میں غم کا ماحول ہے۔

  حکیم مصباح الدین.