Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 27, 2022

*ہندوستان مختلف مذاہب کے ماننے والےلوگوں کاایک مشترکہ دیش ہے۔ مولانا محمد نعیم الدین غازیپوریؔ*



غازی پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /نامہ نگار۔خاطر احمد کی رپورٹ. 
==================================
 مدرسہ اشاعت العلوم واقع سٹی ریلوے اسٹیشن ضلع غازی پور میں یوم جمہوریہ کا آغاز محمد رافع انصاری کی تلاوت قرآن سے کیا گیا۔

سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا  

محمد ارمان انصاری ؔؔاور محمد سفیان راعین نے پڑھا۔

 محمد آھیل راعین اور محمد کامران خان نے یوم جمہوریہ پر دودو اشعارپڑھ کر سامع کو سنایا،محمد کاشف الرحمٰن اور محمد حبیب انصاری نےنظم سنایا۔ 
 مولانا محمد نعیم الدین غازی پوری ؔ  ناظم اعلی ٰ مدرسہ اشاعت العلوم نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج جب ہم اہلِ وطن 73 واں یوم جمہوریہ منا رہے ہیں تو ایسے میں کچھ چیزوں کا احتساب بے حد ضروری ہے کہ کیا ہم اپنے بڑے بزرگوں کے بنائے ہوئے آئین کو حقیقی شکل میں نافذ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ؟ کیا موجودہ وقت میں ملک کے شہریوں کو واقعی آزادی اور مساوات کے حقوق حاصل ہیں؟ کیا ہم آئین ہند میں ملے اپنے حقوق سے آگاہ ہیں؟ کیا ہم آئین میں دیئے گئے اپنے فرائض کو ادا کر رہے ہیں؟ کیا ہمارے رہنما اپنے فرائض صحیح طریقے سے ادا کررہے ہیں؟ کیا ہماری حکومتیں ملک اور عوام کے مفادات کے تحفظ دے پا رہی ہیں؟ یقینا !یہ سب ایسے سوالات ہیں جو آج ملک کے ہر ذی شعور لوگوں کے ذہنوں میں گونج رہے ہیں ۔
 ہندوستان مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگوں کا ایک مشترکہ دیش ہے،جیسے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں ہندو مسلم سکھ عیسائی بودھ جین دھرموں کے پیروکار اپنے اپنے مذہبی فیسٹیول بڑے دھو م سے مناتے ہیں ۔

حافظ و قاری صاحب علی صدر مدرس مدرسہ ھٰذا نے بیان کیا کہ ہندوستان کا ہر شخص یہ دوتہوار جو قومی تہوار ہیں جنہیں دیش کا ہر ناگرک منانے میں فخر محسوس کرتا آرہا ہے ان تہواروں میں یومِ آزادی اور یوم جمہوریہ کی خاص اہمیت ہے۔
 ان دونوں تہواروارجہاں یوم آزادی کا جشن 15 اگست 1947 ءکو دیش کے انگریزی تسلط سے آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے وہیں یومِ جمہوریہ اس بنا پر منایا جاتا ہے کہ حکومت ہند ایکٹ جو 1935ء سے نافذ تھا اس کو منسوخ کر کے ہندوستان نے اپنے تیار کردہ آئین ہند کا نفاذ کیا تھا اور آئین ہند کی عمل آوری ہوئی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ دستور ساز اسمبلی نے آئینِ ہند کو 26 نومبر 1949ء کو اخذ کیا اور 26 جنوری 1950ء کو اس کا نفاذ عمل میں آیا اور ساتھ ہی آئین ہند کی تنفیذ سے بھارت میں جمہوری طرز حکومت کا آغاز ہوا۔
مدرسہ کے طلبہ کے ساتھ ہی شیر علی، اور راشد راعین موجود تھے۔