Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 13, 2022

:سینئر صحافی کمال خان کا ہارٹ اٹیک سے انتقال

صحافت سے جڑی شخصیات نے اُن کی ناگہانی موت کو روشن اور معتبر صحافت کا ناقابل تلافی نقصان بتایا ہے۔معروف صحافیوں نے کمال خان کے اچانک انتقال پر گہرے غم اور دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے صحافت کے ایک باب کا خاتمہ قرار دیا تو وہیں، کئی دیگر سینئر صحافیوں نے کمال خان کی موت پر ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراج پیش کیا ہے۔

لکھنو. اتر پردیش /صدائے وقت / 14 جنوری 2022 /ذرائع 
==================================
اطلاع کے مطابق، این ڈی ٹی وی کے سینیئر ٹی وی صحافی  کمال خان کا ہارٹ اٹیک سے  انتقال ہوگیا ہے۔ اُن کی اہلیہ روچی نے جنجاور سے اُن کی موت کی تصدیق کی ہے۔ کمال خان کا شمار معروف صحافیوں میں ہوتا تھا۔ لکھنو کی بٹلر پیلیس کالونی میں اُن کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی