Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 19, 2022

محمد طالب سماجوادی پارٹی کے اقلیتی سیل کے صوبائی صدر نامزد...

لکھنو اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع.
ضلع اعظم گڑھ کے موضع کوہنڈہ کے رہنے والے محمد طالب ولد محمد سجاد تھانہ پوئی کو "سماج وادی الپ سنکھیک َسبھا" (اقلیتی سیل)  کا صوبائی سکریٹری نامزد کیا گیا ہے..
 اس بابت سماجوادی پارٹی کے صوبائی صدر نریش اتم پٹیل نے نامزدگی کا خط محمد طالب کو حوالے کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ "آپ سماجوادی پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے اور پارٹی کو مظبوط کرنے کی سمت میں اپنی صلاحیتوں اور انرجی کو بروئے کار لائیں گے.
اس خبر سے اعظم گڑھ کے سماجوادی پارٹی کے ارکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.. اس کے علاوہ محمد طالب کے آبائی وطن کوہنڈہ اور علاقے میں خوشی کا ماحول ہے..
مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے... اس موقع پر عبداللہ خان، عبد القدوس خان، محمد صادق بابا, نسیم شیخ و دیگر افراد نے مبارک  باد پیش کی ہے