Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 15, 2022

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم میں ختم بخاری شریف کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

 اعظم گڑھ،اتر پردیش /صدائے وقت /15 مارچ 2022 /مدثر اعظمی کی رپورٹ. 
=======================٪==========
سرائے میر..... مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں آج ختم بخاری شریف کی دعائیہ تقریب زیراہتمام حضرت مولانا شاہ مفتی احمداللہ پھولپوری دامت برکاتہم العالیہ ناظم اعلی وشیخ الحدیث منعقد ہوئی، تلاوت قرآن کریم محمد ذکوان بارہ بنکی نے کیا اور مدرسہ کے استاذ تجوید وقرات قاری شبیر احمد مظفر پوری نے نعت پڑھی۔ بعد ازاں حضرت مولانا عبدالرشیدمظاہری شیخ الحدیث نے بخاری شریف کی آخری حدیث *سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم* پڑھا کر 38طلبہ کو بخاری شریف کی تکمیل کرائی۔ 
عبارت خوانی کے بعد مولانا مظاہری نے اس حدیث کی عمدہ تشریح فرمائی، انہوں نے امام بخاری علیہ الرحمہ کی حالات زندگی، ان کے تقوی اور ظاہری و روحانی طہارت اور بخاری شریف کی خصوصیات پر روشنی ڈالی، مدرسہ بیت العلوم میں دورہ حدیث شریف کے قیام کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا: مدرسہ میں حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری کے زمانہ میں ہی دورہ کا آغاز ہوگیا تھا، لیکن نامساعد حالات کی وجہ سے وہ سلسلہ موقوف ہوگیا پھر حضرت مولانا مفتی محمد عبد اللہ پھولپوری رحمہ اللہ تعالی علیہ کی کوششوں سے 2000ء میں دوبارہ دورہ حدیث شریف کاآغاز ہواجو اب تک تسلسل کے ساتھ قائم ہے۔ دعا ہے کہ تاقیامت قائم رہے۔ اخیر میں طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں ہر کام میں اپنی نیتوں کو درست کرنی چاہیے، قرآن وحدیث میں اس کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ 
اس کے بعد دورہ حدیث کے تمام طلبہ کو دستار فضیلت سے سرفراز کیا گیا، جس میں سرفراز احمد بکھراوی، ساجد ارمان چیونٹہی، اسعد اللہ جگدیش پور، محمد احسن برولی ،محمد وصی اللہ جموڑی، محمد جنید شیرازی، محمد آصف امبیڈ کر نگری، محمد فیاض امبیڈکر نگری، کاشف جمال چمپارنی، محمدزاہد چمپارنی،محمد سہیل جموئی، محمد توقیر سیوانی، محمد غفران نیپالی،محمد کھریواں،محمد ہاشم کھنڈ واری،محمد ناصر فتن پوری، وقار احمد نظام آبادی، محمد اسعد سیہی پوری، احمد خضر دوست پوری، محمد ابراہیم امبیڈکرنگری، صفی اللہ سیوانی، آصف جمال چمپارنی،نواب علی جموئی، محمد مزمل جموئی، محمد انعام سیوانی، عین الحق نیپالی، عبد الحئی منجیری، محمد قاسم فراہی، محمد تابش پھول پوری ، محمد طہ پاروی ،عبید اللہ انور جون پوری، وسیم احمد امبیڈ کر نگری،محمد اعجاز مہراج گنجی، بدرالزماں سیوانی، تہذیب الرحمن چمپارنی، ثناء اللہ جموئی، محمد زکریا سیوانی، محمد زید سیوانی شامل تھے۔ 
دستارفضیلت میں مولانا عبد الرشید صاحب، مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری کے علاوہ مفتی محمد اجوداللہ پھولپوری، مولانا نسیم احمد معروفی، استاذحدیث مولانا محبوب عالم قاسمی،اور ان حضرات کے علاوہ طلبہ کے سرپرست حضرات شریک رہے، ان طلبہ کے لئےالوداعی ترانہ بھی پیش کیا گیا، جو مدرسہ سے جدائی پر قلق اور دلی غم کی سچی ترجمانی کررہاتھا۔
استاذ حدیث حضرت مولانا مجبوب عالم صاحب قاسمی نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئےکہا: طلبہ آٹھ سال تک پڑھ کر، سنور کر، عمدہ اخلاق وعادات سے مزین ہوکر گھر تو جارہے ہیں۔ لیکن طلبہ اپنے کو ہمیشہ دینی کاموں میں لگائے رکھیں، مادیت کے چمک، دمق میں کھو کر کہیں گم نہ ہوجائیں۔ مدرسہ اور اساتذہ سے ہمیشہ اپنا تعلق بنائے رکھیں۔ 
واضح رہے کہ امسال مدرسہ بیت العلوم میں کل 39 طلبہ نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا،نیزاس مجلس میں حضرت ناظم اعلیٰ صاحب نے 21 طلبہ کا قرآن کریم مکمل کرایا۔ 
انہوں نے اپنی مختصر تقریر میں کہا:
مدارس پر حالات آئے، لیکن اللہ کا انعام ہے کہ پھر مدارس کا سلسلہ من وعن شروع ہوگیا اور طلبہ حصول تعلیم میں ہمہ تن مشغول ہوگئے، اللہ کا فضل ہے کہ چند ایسے افراد کو ہمیشہ کھڑا کیا جنہوں نے علما وحفاظ کی کفالت کا بیڑا اٹھایا۔حالات آتے ہیں لیکن وہ چند روز رہتے ہیں، میں طلبہ اور تمام لوگوں سے عرض کرتا ہوں کہ نامساعد حالات میں بھی اپنے قدم کو دین پر جمائے رکھیں۔ مدرسہ کی تاریخ کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا عبد الغنی پھولپوری نور اللہ نے مدرسہ قائم کیا، ان کے بعد حاجی محمد نذیررحمۃ اللہ علیہ وغیرہ نے مدرسہ کو پروان چڑھایا پھر حضرت والد مولانا مفتی عبد اللہ پھولپوری نور اللہ مرقدہ نے اسے ترقی دی جو آج بھی ترقیات کی منزل طے کرتے ہوئے موجودہ شکل میں دیکھ رہے ہیں۔ 
انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: آپ خدا کی رزاقیت پر اس طرح بھروسہ کریں جیسے آدمی اپنے جیب پر بھروسہ کرتا ہے۔ ان شاء اللہ دنیا کا کوئی کام رکے گا نہیں۔ خدا سے ایسا تعلق پیدا ہوگا جس کا آپ کبھی تصور نہیں کرسکتے۔ 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی زندگیوں کو نمونہ بنائیں ان شاء اللہ اللہ سے تعلق مضبوط ہوگا اور ہر طرح کے نامساعد حالات میں بھی آپ پریشان نہیں ہوں گے۔ اخلاص نیت آپ کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے۔ یہود و نصاری کے کلچر اور تہذیب سے بچیں۔ آپ جس طرح مدرسہ میں رہتے تھےاسی طرح اپنے گھروں پر بھی رہیں۔ انہوں نے عام لوگوں کو مخاطب کیا کہ آج ہمارے لیے عصری تعلیم گاہیں بنیادی ضرورت بن چکی ہیں۔ ہر دس بیس کلو میٹر پر حاصل کریں۔ 
بالآخر یہ اجلاس مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔ 
اس اجلاس میں مدرسہ کے تمام طلبہ واساتذہ کے علاوہ دور و نزدیک کے بے شمار مہمان کرام بھی شریک رہے۔