Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 30, 2022

طبیہ کالج قرولباغ میں یک سالہ صدی تقریب اختتام پذیر ہوٸ...


نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع /29 مارچ 2022. 
==≠===============================
حکومت دہلی کے زیر انتظام تاریخی آیورویدک اینڈ یونانی طبیہ کالج میں گذشتہ سال 13 فروری سے چل رہی صدی تقریب آج بتاریخ 29 مارچ کو اختتام پذیر ہوی۔
واضح رہے کہ ٹھیک ایک صدی قبل 13 فروری 1921 کو اس کالج کا افتتاح مہاتما گاندھی نے کیا تھا۔

ایک صدی کی تکمیل پر ڈایریکٹر۔( آیوش) ڈاکٹر راجکمار منچندا کی تحریک اور ان کی دلچسپی کے باعث کالج انتظامیہ نٕے  صدی تقریب منانے کا فیصلہ کیا تھا اور گذشتہ سال 13 فروری کو اس صدی تقریب کی ابتدإ کی  گٸ تھی۔
پورے سال چلنے والی اس صدی تقریب کا بنیادی مقصد کالج کے اغراض و مقاصد پر از سر نو غور و فکر کرنا، انکی تجدید نو کرنا۔ دور حاضر میں عوامی فلاح و بہبود کے تناظر میں طبیہ کالج کی اہمیت و افادیت کو اجا گر کرنا اور اسے مقبول عام بنانے کے راستے تلاش کرنا۔ اور ساتھ ہی ساتھ تعلیم و تربیت کے جدید تقاضے۔ ضروریات اور سہولیات سے کالج ۔ اساتذہ طلبا ٕ اور طالبات کو ہم آھنگ کرنا تھا۔ 
اس یک سالہ صدی تقریب کے اختتامی موقعہ پر دہلی سرکار میں وزیر صحت جناب ستیند ر جین صاحب بطور مہمان خصوصی ۔ جناب ویریندر سنگھ کادیان۔ رکن دہلی اسمبلی۔ کینٹ۔  اور جناب وشیش روی  صاحب رکن دہلی اسمبلی حلقہ قرولباغ  بطور مہمان اعزازی موجود تھے۔
اختتامی تقریب کے موقعہ پر حکومت دہلی و امریکن انڈین فاٶنڈیشن کے اشتراک و تعاون سے طبیہ کالج میں 100 بستروں کی سہولیات پر مشتمل میک شفٹ اسپتال براۓ کوڈ 19 کا افتتاح بھی وزیر صحت کے مبارک ہا تھوں سے  عمل میں آیا ۔وزیر صحت نے اس موقعہ پر روایتی طب اور طبیہ کالج کی ترقی کے لۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کوڈ 19 سے نبرد آزماٸ میں اس کالج کی خدمات کو سراہا۔ 

صدی کی یک سالہ اختتامی تقریب میں پرنسپل۔ اے۔ اینڈ۔  یو۔ طبیہ کالج۔  ڈاکٹر محمد زبیر نے مہما نوں کا استقبال کرتے ہوے  یک سالہ صدی تقریب کی مکمل روداد پیش کی۔ کالج و ہسپتال کے لۓ اٹھاۓ گۓ اقدامات کا تفصیلی جا ٸزہ پیش کیا۔

طبیہ کالج کے ہسپتال کے لۓ روگی کلیان سمیتی ( مریضوں کی فلاح و بہبود کے لۓ بناٸ گٸ کمیٹی ) کے چیرمین جناب ویرندر سنگھ  کادیان صاحب ( ایم ایل اے حقلہ اسمبلی کینٹ) نے ہسپتال  و کالج کے انتظام و انصرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے کوڈ 19 میں طبیہ کالج کی خدمات کو سراہا اور یہاں کے معالجین و منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ 

قرولباغ اسمبلی حلقہ سے رکن دہلی اسمبلی جناب وشیش روی صاحب نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوے فرمایا کہ یہ کالج یقینی طور پر ملک کے لۓ ایک تاریخی میراث اور روایتی طبوں کا امین ہے۔ انہوں نے حکومت دہلی کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کر ا ٸ۔ انہوں دہلی کے وزیر اعلی کی طبیہ کالج اور روایتی طبوں میں دلچسپی کا  ذکر کرتے ہوے  یہ بھی کہا کہ محترم وزیر اعلی اس کالج کو ایک نٸ بلندی اور اونچاٸ پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ 

ڈایریکٹر آیوش جناب راجکمار منچندا صاحب نے  صدی تقریب کی کامیابی پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوے فرمایا کہ ان کے لۓ یہ باعث فخر ہے کہ انہیں اس عظیم الشان ادارہ کے لۓ کام کرنے کا موقعہ ملا۔ انہوں نے 100 بستروں پر مشتمل میک شفٹ ہاسپیٹل پر حد درجہ مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دہلی حکومت کی طب اور  طبیہ کالج پر یقین و بھروسہ کی علامت ہے۔ 

یک سالہ صدی تقریب کے اس موقعہ پر  ان یونانی و آیورویدک طلبا ٕ و طالبات  کو انعامات و اسناد سے بھی نوازا گیا جو اپنی اپنی کلاسز میں اول دوم و سوم پوزیشن پر فا ٸز رہے۔ 

پروگرا م کے آخر میں کلمات تشکر کے  طور پر  ڈاکٹر منوج شم کنور( ایم۔ ایس طبیہ ہاسپیٹل )      نے تمام مہمانان۔ منتظمین۔ مندوبین۔ حاضرین و شرکا ٕ ۔ طلبا ٕ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ 

اس صدی تقریب میں  سابق مشیر حکومت ھند پروفیسر رٸیس الرحمن۔ سابق پرنسپل طبیہ کالج ڈاکٹر محمد ادریس۔ ڈپٹی ڈایریکٹر ۔ڈاکٹر  یوگیتا منجال ۔ اسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر۔ ڈاکٹر محمد خالد۔ 
  ڈاکٹر پردیپ اگروال۔
 ڈی ڈی نیشنل کے ونود ملہوترہ اور آر بی سنگھ۔ 
ہمدرد لیبارٹریز۔ ایمل فارما۔ ملتانی فارما کے نماٸندگان
ڈاکٹر سجاتا راجن۔ وایس پرنسپل طبیہ کالج کے علاوہ
کالج کے دیگر اساتذہ طلبا ٕ و طالبات کی ایک بھاری تعداد موجود تھی۔