Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 17, 2022

اعظم خان کو آل انڈیا اتحاد المسلمین میں شامل ہونے کی دعوت

الہ آباد، اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع 
==================================
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی محمد اعظم خان کو لے کر بڑی خبر آرہی ہے۔ سماجوادی پارٹی سے ناراض بتائے جا رہے اعظم خان کو اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (AIMIM) نے اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ پارٹی نے سیتا پور جیل میں بند اعظم خان کو اس بابت خط بھیجا ہے۔
اعظم خان کو یہ خط AIMIM کے ترجمان محمد فرحان نے لکھا ہے۔ فرحان کے مطابق، انہوں نے پارٹی سربراہ اسدالدین اویسی کی منظوری کے بعد ہی اعظم خان کو خط بھیجا ہے۔ تین صفحات پر مشتمل اس خط میں لکھا گیا ہے کہ ’سماجوادی پارٹی مسلمانوں کی قطعی ہمدرد نہیں ہے۔ وہ مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کی طرح سمجھتی ہے۔

گزشتہ تین سالوں میں اعظم خان اور ان کی فیملی کے لئے اکھلیش یادو اور ان کے سپہ سالاروں نے کوئی ٹھوس آواز نہیں اٹھائی ہے۔ اس لئے اعظم خان سے اپیل ہے کہ وہ ایم آئی ایم میں شامل ہوکر پارٹی کارکنان کی رہنمائی کریں اور اسدالدین اویسی کے ساتھ مل کر مسلمانوں کو سیاسی پہچان دلائیں۔
لیڈر نے اس کے ساتھ ہی اعظم خان سے جیل میں ملاقات کا وقت بھی مانگا ہے۔ خبر ہے کہ اعطم خان کی منظوری ملنے کے بعد ایم آئی ایم کے بڑے لیڈر جیل جاکر ان سے ملاقات کریں گے، جہاں اعظم خان کو پارٹی میں شامل ہونے کی رسمی دعوت جائے گی۔
اعظم خان کو دی گئی دعوت کو اسدالدین اویسی کی پارٹی کی مسلم ووٹروں کو سادھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ خبر ہے کہ رامپور کے پارٹی لیڈروں کے ذریعہ اعظم خان اور ان کی فیملی تک بھی یہ خط پہنچائی جائے گی۔