Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 30, 2022

لاوڈ اسپیکر تنازع پر نتیش کمار کا بڑا بیان، کہا: یہ سب بے کار کی باتیں ہیں، ہم لوگ مذہب میں مداخلت نہیں کرتے

وزیر اعلیٰ ہفتہ کو پریرا میں ایتھنول پلانٹ کا افتتاح کرنے پورنیہ پہنچے تھے۔ ان کے ساتھ بہار کے وزیر صنعت شاہنواز حسین بھی تھے۔ اس موقع پر جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے لاؤڈ اسپیکر تنازع پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا : 'یہ سب فضول باتیں ہیں۔ ایتھنول کے بارے میں بات کریں… اس بات کو چھوڑیں (لاؤڈ اسپیکر کا تنازعہ)۔ بہار میں اس پر ہمارا کیا موقف ہے، یہ سب کو معلوم ہے۔ ہم کسی مذہب کے بیچ میں مداخلت نہیں کرتے۔ یہاں تمام مذاہب کو اپنا کام کرنے کی اجازت ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بہار میں مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا معاملہ زور پکڑ رہا ہے۔