Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 16, 2022

جلگاؤں سے 8 لاکھ 15ہزار روپے نقد مدد کھرگون مدھیہ پردیش فساد متاثرین کے لئے...

جل گاؤں.. مہا راشٹر /صدائے وقت /پریس ریلیز 
=====================٪٪=====٪======
الحمد للہ آج 13مئی 2022کو جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں کے صدر مفتی محمد ہارون ندوی صاحب فساد متاثرین کے لئے اپنے شہر جلگاؤں سےلے کر پہونچے ۔مفتی صاحب کے ساتھ شہر کی معزز شخصیات الحاج عبد الکریم سالار صاحب, پروفیسر اقبال شاہ صاحب, عبد الوہاب ملک صاحب, عبد العزیز سالار صاحب, شہر کے صدر حافظ عبد الرحیم پٹیل, ضلع کے جنرل سکریٹری مولانا رضوان فلاحی صاحب موجود تھے۔
جلگاؤں کے اس وفد نے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا, متاثرین سے ملاقات کی, ان کو تسلی دی, امن وامان کی اپیل کی ۔
جمعہ سے پہلے مسجد حراء میں مفتی محمد ہارون ندوی کا تفصیلی خطاب بھی ہوا, جس میں مفتی صاحب نے ایمان حوصلے پر بات کرتے ہوئے جوانوں کو خصوصاً جذبات سے بچنے کی اپیل کی  اور صبر تلقین کرتے ہوئے محبت امن شانتی کا ایکتا ماحول بنانے کی اپیل کی, حکومت کو بھی ظلم سے رکنے اور ظالموں کو روکنے کی نصیحت کی اور کہا کہ اللہ ظلم کے ساتھ دنیا کو چلنے نہیں دیتا۔قرآن گواہ ہے کہ کس طرح ظلم اور ظالم کا خاتمہ ہوا ہے اور اللہ نے کیا ہے, ظالم کوئی بھی ہو اللہ سزا ضرور دے گا, فرعون, نمرود, ہامان اور قارون کی مثال دے کر ظالموں کو خبر دار کیا اللہ کے عذاب سے ڈرایا اور مسلمانوں کو رب سے رشتہ قائم کرنے کی نصیحت کی, ساتھ ہی جوانوں سے بولے کہ کسی کے بہکاوے میں مت آنا, پتھر مت پھینکنا, کسی کو تکلیف نا دینا, اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھنا, مدد کرنا چاہیے وہ کسی بھی مذہب یا کسی بھی ذات کے ہوں, یہی اسلامی تعلیم ہے۔نماز کے بعد امن و شانتی کے لئے خوب دعا بھی کی ,
شہر کھرگون کے جمعیۃ علماء کے ذمہ دار حافظ چاند, مفتی مصعب, حافظ شعیب, جماعت اصلاح المسلمین کے صدر الطاف بھائی اسی طرح کئی ذمہ دار موجود تھے اور کھرگون شہر کی طرف سے مفتی ہارون ندوی اور تمام جلگاؤں کے مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا, جلگاؤں والوں کو خوب دعا دی کیونکہ اتنی بڑی مدد بڑی بات ہے ۔
کھرگون شہر میں دفعہ 144لاگو تھا اس لئے کچھ ہی لوگ وہاں جا سکے مگر جو نہیں گئے ان کی بھی بڑی مدد ہے اللہ جلگاؤں والوں کی اس خدمت کو قبول فرمائے آمین 
اور خصوصاً مفتی ہارون ندوی کو اللہ سلامت رکھے اور اسی طرح قوم کی, ملک کی خدمت ان سے اللہ خوب لے اور مدد بھی فرمائے آمین