Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 28, 2022

مجیدیہ یونانی ہاسپٹل میں ڈائلیسس یونٹ کا افتتاح.


نئی دہلی ، صدائے وقت / 27 جون 2022، /پریس ریلیز. 
=================================
 مجیدیہ یونانی ہاسپٹل ، جامعہ ہمدرد میں آج ڈائلیسس یونٹ کا افتتاح جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر اسکو ل آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید محمد عارف زیدی، رجسٹرار جامعہ ہمدرد سید سعود اختر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مجیدیہ یونانی ہاسپٹل ڈاکٹر منہاج احمد، پروفیسر سید مہتاب علی ، اسکول کے اساتذہ ، طلبہ اور مجیدیہ یونانی ہاسپٹل کے دیگر اراکین موجود تھے ۔ 
اس موقع پر شرکا نے موجودہ وائس چانسلر کی سرپرستی کے لئے ان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ان کی رہنمائی میں ہاسپٹل تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ڈائلیسس یونٹ کا افتتاح اس کی ایک نظیر بھر ہے ۔ اس یونٹ کے قیام کا مقصد گردے کے مریضوں کو کم خرچ میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔