Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 16, 2022

اے پی سی آر کی قانونی مدد سے 2/ افراد کی رہائی,,,


لکھنؤ: اتر پردیش /صدائے وقت / ذرائع ،
==================================
ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) جو کہ غریب اور پسماندہ افراد کی قانونی امداد و رہنمائی، مظلوم افراد کیلئے قانونی تحفظ، ناانصافی کے شکار افراد کا قانونی دفاع اور ملک و سماج سے نا انصافی اور ظلم کے خاتمہ کی جد وجہد کیلئے کوشاں ہے۔ ایسے ماحول میں جہاں سماج کے کسی شخص کے ذریعہ کئے گئے کسی جرم کی پاداش میں سماج اور خود اس کے گھر خاندان والے اس سے ناطہ توڑ لیتے ہیں، ان حالات میں ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) ایسے افراد کی نشاندہی کرکے جو جرائم کی پاداش میں کئی برسوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے صرف اس لئے ہیں کیونکہ ان کی پیروی کرنے والا کوئی نہیں ہوتا ہے اور سزا کی مدت کاٹنے کے بعد بھی   وہ جیلوں میں اپنی زندگیاں کاٹ رہے ہوتے ہیں، ایسو سی ایشن ایسے افراد کی نشاندہی کر کے قانونی امداد فراہم کرتا ہے اور رہا کراتا ہے۔
 اس ضمن میں گونڈہ ضلع جیل سے سونو عرف سنیل  ولد رام اوتار ساکن بارہ بنکی، سریندر کنوجیا ولد ٹھاکر کنوجیا ساکن سدھارتھ نگر کی رہائی کرائی گئی، جن کی پیروی کرنے والا کوئی نہیں تھا۔
ایسو سی ایشن کے سکریٹری ایڈوکیٹ نجم الثاقب خان نے اس موقع پر بتایا کہ گذشتہ کئی برسوں میں اے پی سی آر کی مستقل کوششوں سے اترپردیش کے مختلف اضلاع کے 151 / افراد کو رہائی دلائی گئی۔ اس موقع پر رہا کئے گئے قیدی کو حلف دلایا گیا کہ وہ اب سماج میں ایک صالح اور باکردار انسان کے طور پر زندگی گزاریں گے اور سماج کی مرکزی اسٹریم میں رہتے ہوئے کام کریں گے۔

ایڈوکیٹ نجم الثاقب خان 
9198502413