Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 16, 2022

ایڈوکیٹ مریم پروین نے ایل ایل ایم کورس میں حاصل کیا سلور میڈل... قوم کی بچیوں کے سامنے پیش کی مثال

شاہگنج ،جونپور ،،اتر پردیش /صدائے وقت /خصوصی نمائندہ.
==================================
شاہگنج ممتا نرسنگ ہوم کے معروف و سینیر ڈاکٹر، ڈاکٹر شرف الدین اعظمی و ڈاکٹر شیخ جہاں آرا کی بہو و ایڈووکیٹ عازم اشرف کی شریک حیات ایڈوکیٹ مریم پروین نے ایل ایل ایم کے کورس میں رما یونیورسٹی اتر دیش (کانپور) میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے قوم و ملت و گھر خاندان کا نام روشن کیا،،
، گزشتہ دنوں یونیورسٹی میں منعقدہ کانوکیشن پروگرام میں گورنر اتر پردیش ہر ہائنس آنند بین پٹیل کے ہاتھوں مریم پروین کو میڈل و سرٹیفکٹ دیا گیا.
اس بابت ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے کہا کہ بہو کے رزلٹ سے پورا کنبہ خوش ہے اور فخر محسوس کر رہا ہے، انھوں نے کہا کہ لڑکیوں، بطور خاص مسلم لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے برابر موقع فراہم کرنا چاہیے چاہے و بیٹی ہو یا بہو، مریم پروین نے بیٹی و بہو بن کر قوم کی لڑکیوں کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے،جس نے اپنی محنت و لگن سے یہ مقام حاصل کرکے اپنے والدین کا بھی نام روشن کیا ہے، 
واضح ہو کہ مریم پروین اس وقت پی سی ایس جے کی تیاری میں لگی ہیں اور ان کا پختہ ارادہ ہے کہ جج بن کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گی،