Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 24, 2023

اے پی سی آر کی قانونی مدد سے چار قیدی رہا



گورکھپور:اتر پردیش /صدائے وقت /پریس ریلیز /24 جولائی 2023 
==================================
 ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) جو غریب اور بے سہارا لوگوں کو قانونی مدد اور رہنمائی، غریبوں کے لیے قانونی تحفظ، ناانصافی کا شکار ہونے والوں کے لیے قانونی دفاع اور ملک اور معاشرے سے ناانصافی اور ظلم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ایسے ماحول میں جہاں کسی جھوٹے الزام کی  وجہ سے سماج اور اور ان کے اپنے خاندان کے افراد ان سے تعلقات توڑ دیتے ہیں ، ایسے حالات میں ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) ایسے افراد کی قانونی مدد فراہم کرتی ہے ۔اسی ضمن میں گورکھپور بچھیا جیل سے 
1- راجکمار بھارتی، تھانہ کینٹ، وارانسی  
2- شیلاجیت ساہنی ،تھانہ ہنومان گنج، کشی نگر  
3- مکیش بھارتی، تھانہ چلواتال، گورکھپور ،کو رہا کرایا گیا۔
اے پی سی آر کوآرڈینٹر محترمہ مینا سونی نے بتایا
کہ گورکھپور کے صدر ایڈوکیٹ انوار کے عالم کے تعاون سے نے  2 دن پہلے دو لوگوں کو رہا کیا گیا تھا اور آج ایک شخص کو رہا کیا گیا ہے۔ رہا ہونے والوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جیل کے درخواست پر اے پی سی آر نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور  قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کر کے رہا کیا۔ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کی اے پی سی آر کے سکریٹری ایڈوکیٹ نجم الثاقب نے بتایا کہ ریاست کی مختلف جیلوں میں ابھی بھی گنجائش سے زیادہ قیدی بند ہیں اور ان میں کئی ایسے غریب اور نادار قیدی بھی جیل کی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں جو معمولی جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں قانونی دفاع کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔ ان قیدیوں کی رہائی کے لیے قانونی مدد فراہم کرنے اور انھیں سماجی زندگی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں جرائم کا تناسب کم ہو سکے۔اس موقع پر اوصاف احمد، آفتاب احمد وغیرہ موجود تھے۔ان سارے معاملے میں جیل انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل رہا۔

جاری کردہ
ایڈوکیٹ انوار عالم