Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 27, 2023

اقوام_متحدہ: غزہ میں شہریوں کی حفاظت کےحق میں ووٹنگ سے بھارت 'غیر حاضر'*


اسرائیل۔فلسطین جنگ کےدوران ملک کو شرمسار اور مسلمانوں کو بےچین کرنے والی مودی سرکار کی گھٹیا پالیسی! 
از ✍: سمیع اللہ خان/صدائے وقت 
==================================
کل جس وقت غزہ پر اسرائیل نے وحشیانہ بمباری کی، سینکڑوں بمبار طیّارے فلسطین کی انسانی آبادی پر بموں کی برسات کررہے تھے، غزہ لاشوں اور انسانی اعضا کا ملبہ بن رہا تھا، 
*اُس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلایا اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد عرب ممالک کی طرف سے پیش ہوئی،* اقوام متحدہ کے ریزولیشن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جنگ کو انسانی بنیادوں پر فوراً بند کیا جائے، فلسطینی شہریوں کو تحفظ دیا جائے اور انسانی قوانین کا لحاظ رکھا جائے،  شرمناک اور انتہائی *افسوسناک خبر یہ ہےکہ: اقوام متحدہ کے اس ریزولیشن کے حق میں ووٹ ڈالنے سے بھارت نے انکار کردیا اور ووٹنگ میں غیرحاضر رہا،* 
 فلسطین میں جنگ بندی کی قرارداد کےخلاف اقوام متحدہ میں مودی سرکار کی یہ پالیسی بھارت کو عالمی سطح پر شرمسار کرنے والی ہے، اس کے روایتی موقف کےخلاف ورزی ہے، یہ نیتن یاہو کے جنگی جرائم میں شرکت اور فلسطینیوں کے بہتے خون میں خود کو رنگین کرنے جیسا ہے، ہمیں آج شدید غم ہےکہ ہم جس ملک کے شہری ہیں اس ملک کی سرکار نے مظلوموں کی حمایت میں ملک کا ووٹ نہیں ڈالا جس کا دوسرا مطلب ظالموں اور قاتلوں کی حمایت ہوتا ہے! 
 یہ پالیسی مودی کی نیتن یاہو سے دوستی کا نتیجہ اور بھاجپا۔آر ایس ایس کی سخت گیر اسلام دشمنی کا بیانیہ ہے
 ہم بحیثیت بھارتی شہری اس پالیسی کی مذمت کرتے ہیں، بحیثیت مسلمان ہم اس سے برات کرتے ہیں، یا اللہ قیامت کے دن ہمیں اس منحوس اور مکروہ پالیسی کا حصے دار بناکر مت اٹھانا،
 ہر مسلم تنظیم اور مسلمانوں کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ میں بھارت کی اس اسلام دشمن پالیسی کےخلاف اپنا احتجاج درج کرائیں۔