Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 2, 2024

جامعہ ہمدرد میں بچّوں کے امراض پر اہم ٹرینینگ پروگرام مکمّل



۴ مارچ ۲۰۲۴: نئی دہلی/صدائے وقت/پریس ریلیز 
====================================
جامعہ ہمدرد کے شعبہ علم الاطفال، اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ایک ہفتہ کا ٹرینینگ پروگرام آج پائے تکمیل کو پہنچا۔ اختتامی جلسہ طب یونانی کے مرکز امتیاز ہال میں معزین، شرکا، اساتذہ اور طلباء کی ایک کثیر تعداد کی موجودگی میں عمل میں آیا۔  یہ پروگرام حکومت ہند کی وزارت آیوش کے مالی تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے علم الاطفال شعبہ کے اساتذہ نے شرکت کی۔
 اختتامی جلسہ کی صدارت اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈین پروفیسر عاصم علی خان صاحب نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر ملک کے مائناز کارڈیولوجسٹ پدم شری ڈاکٹر محسن ولی صاحب نے کی۔ پروگرام کے آغاز میں آرگنائزنگ چیئرمین ڈاکٹر عظمیٰ بانو نے چھ روزہ ٹریننگ میں پیش کئے گئے خطبات پر مشتمل رپورٹ پیش کی اور مہمانان کا استقبال کیا۔ جناب محسن ولی صاحب نے چائلڈ ہیلتھ کیئر میں قلب کے امراض اور انکے آسان ترین علاج کی ممکنہ شکلوں پر علمی گفتگو کی ساتھ ہی انہوں نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر طب یونانی کے اساتذہ کو مبارباد دی۔ جناب عاصم علی خان نے دور دراز کالجوں سے تشریف لانے والے مندوبیں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ہونے والے تحقیقی کاموں میں بھی شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ پروفیسر سعید احمد نے مرکز امتیاز کی کارکردگی اور طب یونانی کے فروغ میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر محمد خالد صاحب شریک ہوئے جو دہلی سرکار کے اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر کے اہم عہدے پر فائز ہیں۔ ڈاکٹر خالد نے دواؤں کی تیاری کے مختلف قوانین و ضوابط سے روشناس کرایا اور امراض اطفال میں طب یونانی کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر محسن ولی کے دست مبارک سے مندوبین کو اسناد تقسیم کی گئیں، اس موقعہ پر یونانی اسکول کے سینئر اساتذہ  پروفیسر ضمیر احمد، پروفیسر انور حسین خان، ڈاکٹر تمنّا نازلی، ڈاکٹر وصی اختر اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم خصوصی طور پر شامل تھے۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر فرخندہ جبین کے اظہارِ تشکّر کے ساتھ ہوا۔