Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 21, 2018

جانیں رنبیر کپور پر ان کی کرائے دار نے کیوں کیا 50 لاکھ کا مقدمہ

رنبیر کپور کے خلاف ان کی ایک کرائے دار نے رینٹ ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں 50 لاکھ روپیے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ شیتل سوریہ ونشی نام کی یہ کرائے دار رنبیر کپور کے 6094 اسکوائر فٹ کے عالیشان اپارٹمنٹ میں اکتوبر 2016 سے رہ رہی تھی۔ یہ اپارٹمنٹ پونے کے کلیانی نگر کے ٹرمپ ٹاور میں ہے۔ انہوں نے اسے لیو اور لائسنس کی بنیاد پر کرائے پر لے رکھا تھا۔ سوریہ ونشی نے اب معاہدہ کی تاریخ سے بہت پہلے ہی اسے خالی کرائے جانے کی وجہ سے انہیں نقصان ہونے کا الزام لگایا ہے۔

سوریہ ونشی کے مطابق، رنبیر کے ساتھ ہوئے رینٹ ایگریمنٹ کے مطابق 12 ماہ کے لئے 4 لاکھ کی لائسنس فیس دی جانی تھی اور اگلے 12 ماہ میں 4.20 لاکھ روپے۔پونے سول کورٹ میں یہ کیس درج کر لیا گیا ہے، جہاں پر سوریہ ونشی نے 50.40 لاکھ روپیے کا نقصان اور اس پر 1.08 لاکھ روپئے کے سود کی مانگ کی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے خاندان کو اس سے نقصان ہوا ہے۔



انہوں نے کہا ہے کہ اچانک اپارٹمنٹ خالی کرائے جانے سے انہیں ’ بہت زیادہ پریشانی اور مشکلات پیش آئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 11 ماہ کے اندر گھر خالی کرنے کے لئے کہہ دیا گیا اور انہیں آخر میں اکتوبر 2017 میں باہر نکال دیا گیا۔ وہیں دوسری جانب رنبیر نے ان تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔

رنبیر کپور کے مطابق، سوریہ ونشی کو اس لئے گھر خالی کرنے کے لئے کہا گیا تھا، کیوں کہ وہ یہاں رہنے آرہے تھے۔ گھر اس لئے خالی کرایا گیا کیوں کہ اگریمنٹ کی شرطیں کہتی ہیں کہ  رہنے کا اختیار 12 ماہ کا ہوگا اور سوریہ ونشی اس سے پہلے اسے خارج نہیں کر سکتی ہیں۔ واضح ہو کہ کیس کی سماعت 28 اگست کو ہونی ہے۔