Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 21, 2018

جم نے " تباہ " کیا ٹیم انڈیا کے اس کھلاڑی کا کیریئر ، اب واپسی تقریبا ناممکن !۔

ان دنوں سبھی کرکٹرس میدان کے علاوہ جم میں بھی پسینہ بہاتے ہیں ۔ کھلاڑیوں کا ماننا ہے کہ جم میں فٹنس مزید اچھی ہوتی ہے۔ لیکن جم کی وجہ سے ٹیم انڈیا کے ایک کھلاڑی کا کیریئر خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ ہم بات کررہے ہیں وکٹ کیپر وردھمان ساہا کی ، جو چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ خبروں کے مطابق ساہا کو یہ چوٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی ( این سی اے ) میں لگی۔ ساہا پہلے ہی انگوٹھے میں چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر چل رہے تھے اور این سی اے میں اپنی اسی چوٹ سے باہر آرہے تھے ، لیکن اسی دوران انہیں کندھے میں نئی چوٹ لگ گئی ۔

ساہا کے قریبی ذرائع کے مطابق انہیں این سی اے میں جم کرنے کے دوران یہ چوٹ لگی ۔ انگوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے ساہا افغانستان کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں بھی نہیں کھیلے تھے ۔ امید کی جارہی تھی کہ وہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں واپسی کریں گے ، لیکن ایسا نہیں ہوسکا ۔ ان کی جگہ پہلے تین ٹیسٹ میچوں کیلئے دنیش کارتک اور ریشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ساہا نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون میں کھیلا تھا ۔ انہیں کندھے کی سرجری کرانی پڑسکتی ہے۔
ساہا کی واپسی اب سال کے آخر میں ہونے والے آسٹریلیائی دورہ میں بھی مشکل ہے ۔ یہ عرصہ کافی طویل ہے ، کیونکہ ٹیم میں شامل کئے گئے دنیش کارتک یا ریشبھ پنت نے اگر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، تو ساہا کی ٹیم میں واپسی تقریبا ناممکن ہوجائے گی ۔ ٹیم انڈیا کبھی کسی انفارم وکٹ کیپر کو پلیئنگ الیون سے باہر نہیں کرے گی۔