Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 21, 2018

واٹس ایپ صارفین کے لئے بری خبر، اب فارورڈ نہیں کر پائیں گے پانچ سے زیادہ میسیج

میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اس کے صارفین ایک بار میں پانچ سے زیادہ چیٹ کو فارورڈ نہیں کر پائیں گے۔ ساتھ ہی واٹس ایپ کلک فارورڈ بٹن کو بھی ہٹائےگی۔ یہ کلک فارورڈ بٹن میڈیا میسیج کے پاس ہی ہے۔ کمپنی نے یہ قدم واٹس ایپ پر جعلی اور منگڑنت میسیج کو پھیلانے سے روکنے کے لئے اٹھایا ہے۔ فرضی میسیج نے ہندوستان میں ماب لنچنگ کے واقعات کو بھڑکانے کا کام کیا ہے۔ ایک بلاگ پوسٹ میں واٹس ایپ نے لکھا ہے ،’’ ہم نے پایا ہے کہ ہندوستان میں اس کے صارفین دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلہ زیادہ میسیج، فوٹو اور ویڈیو فارورڈ کرتے ہیں‘‘۔

ہندوستان میں 20 کروڑ سے زیادہ ہیں واٹس ایپ کے صارفین




فیس بک کی ملکیت والے واٹس ایپ کے دنیا بھر میں 1 ارب سے زیادہ صارفین ہیں۔ صرف ہندوستان میں ان کے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے زیادہ کی ہے۔ واٹس ایپ نے کہا ہے ’’ آج ہم ایک ٹیسٹ شروع کر رہے ہیں، جو کہ فارورڈ میسیج کو محدود کرےگا۔ یہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہر شخص کے لئے ہوگا۔ ہندوستان میں ہم ایک بار میں 5 چیٹ کی لور لیمٹ کو بھی ٹیسٹ کریں گے۔ علاوہ ازیں میڈیا میسیج کے بغل میں دئے گئے کلک کے فارورڈ میسیج بٹن کو بھی ہٹائیں گے‘‘۔ واضح ہو کہ واٹس ایپ کو اس کے میسیجنگ پلٹفارم سے پھیلنے والی فیک خبروں اور غلط اطلاعات کو لے کر ہندوستان حکومت کی جانب سے مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واٹس ایپ کا ذریعہ فارورڈ کئے جانے والے میسیج نے بڑی تعداد میں بھیڑ کو بھڑکانے کا کام کیا ہے اور اس سے ملک کے دیگر حصوں میں ماب لنچنگ کے واقعات ہوئے ہیں۔