Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 9, 2018

ڈائل 100 کی بزدلی۔

جون پور (معراج احمد) گزشتہ روز دیررات کھیتا سرا ئے قصبہ میں دو بائک سوار ایک بائک چوری کر رہے تھے کہ اسی دوران ڈائل موٹر سائیکل پر تعینات ڈائل سو نمبرپولیس نے شبہ کی بنیاد پر بدمعاشوں کا پیچھا کیا تو بدمعاش جونپور رو ڈ پر واقع منیچھا بازار پہنچنے پر پیچھا کر نے والی پولیس پر اسلحہ لگا دیا جس سے خوف زدہ ہو کر پی آر وی کے جوان اپنی جان بچانے کے لئے ہوٹر بجاتے ہو ئے منیچھا گاؤں پہنچ گئے۔نصف رات کے بعد گاؤں میں پولیس کے ہوٹر سے ا فراتفری مچ گئی اور جب چند لوگوں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو (پی آر وی) ڈائل سو نمبر کے جوانوں کے چہرے پر خوف کے آثار نمایاں تھے اور خوف کھائے ہو ئے جوان سہمے ہو نے کے علاوہ کانپ رہے تھے۔گاؤں والوں نے پولیس والوں کی حالت دیکھ کر مذکورہ پولیس کے جوانوں کو اپنی نگرانی میں مذکورہ پولیس والوں کو تھا نے تک پہنچا یا۔اس ضمن میں ایس او کھیتا سر ائے جگدیش کشواہا کسی بھی طرح کے واقعات سے انکار کر رہے ہیں جب کی گاؤں والوں کے مطابق مذکورہ پولیس کے جوانون نے بذریعہ فون ایس او کو صورت حال سے آگاہ کرا یا تھا۔