Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 9, 2018

چور گرفتار۔

جون پور (نامہ نگار۔صدائے وقت) جلال پور تھانہ حلقہ کے مرادپور حوض گاؤں میں چوری کر نے والے چار چوروں کو پولیس نے گرفتار کر کے چالان عدالت روا نہ کر دیا۔ بتاتے ہیں کہ ایک اگست کی رات میں مرادپر حوض گاؤں میں چوروں نے رام ساگر چوہان اور ان کے اہل خانہ کو گھر کے اندر یرغمال بنا کر چوری کے واقعہ کو انجام دیا تھا۔ پولیس کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کی چوری کی واردات کو انجام دینے والے لوگ چک بیدا باقرآباد گاؤں کے دشرتھ یادو کے بھٹے پر موجود ہیں۔اور کہیں فرارہونے کی فراق میں ہے اطلاع ملتے ہی ا یس آئی کوشلیندر سنگھ سنت رام یادو مع ہمراہیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ کر محاصرہ کر کے چاروں کو گرفتار کرکے تھانے پر لے آئی۔ جامع تلاشی لینے کے دوران ان چاروں کے پاس سے 6 ہزار ور پیہ نقدی سمیت چاندی کی دو عدد چھاگل اور ایک عدد سونے کا منگل سوتر اورایک عدد چاندی کی کر دھنی برآمد ہوئی اور ملزمان نے چوری میں شامل ہونا قبول کرتے ہوئے اپنا نام دویہ ملے عرف ڈی ایم ولد سنجے سنگھ چوہان،صوبیدار عرف جھگڑو ولد رام جنم چوہان اور جے سنگھ ولد دودھناتھ چوہان پنٹو ولد رام آسرے چوہان باشند گان مرادپور حوض تھانہ جلال پو ر بتا یا۔پولیس نے ملزمان کی چالان عدالت روا نہ کر دیا۔