Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 12, 2018

2019 کا الیکشن و عاپ۔

کیجری وال کی شبیہ اور طریقہ کار۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
از راگھویندر یادو۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
عام آدمی پارٹی کے قومی صدر و دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کی شبیہ اور ان کا طریقہ کار عوام کے دلوں میں ہے ان کے مقابلے راہل گاندھی کی شبیہ نا کے برابر ہے۔جب سے کیجری وال نے یہ اعلان کیا کہ ان کی پارٹی آگامی الیکشن تنہا لڑے گی تبھی سے کانگریسی میڈیا و بھاجپائی میڈیا ان کی شبیہ خراب کرنے میں لگی ہوئی ہے۔۔قوائد یہ ہے کہ 2019 کا پالیمنٹری الیکشن راہل اور مودی کے بیچ ہی دیکھایا جائے جس میں ایک گروپ مودی کے ساتھ جایے اور ایک راہل کے۔۔ دونوں حالات میں فائدہ صرف پونجی پتی اور امیر و صنعتی گھرانوں کو ہوگا۔صرف چہرے بدلیں گے حالات نہیں۔میڈیا بڑی چالاکی سے یہ کام کر رہی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آج کے حالات ہی قائم رہیں گے یعنی مودی سرکار برقرار رہے گی۔
اب اگر راہل کو بیچ سے ہٹا دیا جائے اور سیدھے طور پر یہ لڑائی مودی بنام کیجری وال ہو جایے تو کیجری وال کے مد مقابل مودی کہیں نظر نہیں آئیں گے۔
کیا آپ 2019 کا الیکشن مودی بنام راہل دیکھنا چاہتے ہیں یا پھر بکھرے ہوئے حزب مخالف جو صرف اپنی ذات و برادری کے بھروسے پر ہے ان کے پاس کوئی ویژن بھی ہے۔ان کا بس ایک ہی مشن ہے مودی ہٹاو۔۔۔۔عوام کے کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ایسے حالات میں مودی کو ہٹانا مشکل ہے۔
اگر عوام 2019 کی لڑائی کو کیجری وال بنام مودی کر دے تو طریقہ کار ۔شبیہ۔ویژن میں کیجری وال کے مقابلے مودی پیچھے ہو جائیں گے۔عام آدمی پارٹی کی ایک کمزوری یہ ہے کہ اس کے پاس تنظیمی ڈھانچہ تو پورے ملک میں ہے مگر مالیات کی کمی ہے۔جس سے وہ عام آدمی تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ لوگ عام آدمی پارٹی کو 2019 کی لڑائی سے باہر مان رہے ہیں۔