Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 23, 2018

اعظم گڑھ کی خبریں۔

آعظم گڑھ اتر پردیش۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . عید الا ضحیٰ کے موقع پر ضلع اعظم گڑھ میں نظم ونسق کے حالات کا جائزہ لینے کے لئیے ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ و پولیس کپتان نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔کئی جگہوں پر عید گاہوں میں پہنچ کر نمازیوں سے گلے ملکر عید الا ضحی ٰ کی مباکباد دی اور اپنی عقیدت و نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
ضلع کے تمام تھانہ حلقوں میں عید قرباں کی نماز دوگانہ پر امن طور پر ہونے پر اطمنان کا اظہار کیا۔
ضلع مجسٹریٹ و ایس پی اعظم گڑھ کے اس اقدام کی ستائش پورے ضلع کے عوام نے کی۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . صدائے وقت کے نمائندے شیخ ابوالخیر نے اپنی رپورٹنگ میں بتایا کہ لال گنج۔سرائمیر۔پھولپور ۔امباری  اور دوسرے مقامات پر عید کی نماز مقرہ وقت پر ہوئی۔۔۔لوگوں نے اس موقع پر  ایک دوسرے سے ملکر مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں لوگوں نے قربانی کے فرائض انجام دیئے۔کہیں پر بھی کسی نا خوشگوار واقعہ کی کوئی خبر نہیں۔۔ عوام میں کافی جوش خروش پایا گیا۔
عید قرباں کے موقع پر نظم و نسق بنائے رکھنے پر عوام نے تمام ضلع و مقامی حکام و پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
صدائے وقت۔